உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IIT Delhi: مصنوعی ذہانت کے لیے کوڈنگ کا کورس، 8 سال سے کم عمر کے طلبہ کیلئے بہترین موقع

    ’’یہ پلیٹ فارم انھیں اپنے خیالات کو روبہ عمل لانے میں مدد کرے گا‘‘۔

    ’’یہ پلیٹ فارم انھیں اپنے خیالات کو روبہ عمل لانے میں مدد کرے گا‘‘۔

    انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز (IIT) دہلی اٹل انکیوبیشن سینٹر کے سینئر مینیجر منوین چڈھا نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان ابھرتے ہوئے کاروباریوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا، جس کے تحت وہ بہتر اور کامیاب کاروبار کر پائیں گے۔

    • Share this:
      انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز (IIT) دہلی اٹل انکیوبیشن سینٹر (AIC) نے 8 تا 18 سال کی عمر کے گروپ کے لیے STEMROBO Technologies کے ساتھ مل کر ایک ٹیک انٹرپرینیورشپ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے مستقبل کے کاروباری افراد کو تیار کیا جائے گا اور طلباء کو حقیقی زندگی کے مسائل کے حل پر کام کرنے کے لیے اپنے خیالات کو تبدیل کرنے میں مدد کی جائے گی اور 21ویں صدی کی مہارتوں کو سمجھ کر مسائل کو حل کرنے والے بننے میں ان کی مدد کی جائے گی۔

      سی آئی سی ( صارف، نئی سوچ رکھنے والا اور تخلیق کار Consumer – Innovator – Creator) اپروچ کے ذریعے یہ پروگرام روبوٹکس، 3D پرنٹنگ، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، مصنوعی ذہانت، کوڈنگ اور بلاک چین جیسی مہارتوں پر مرکوز ہے۔

      ایڈٹیک کمپنی نے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی طور پر حاصل کردہ صلاحیتوں کو استعمال کرنے اور ان پر عمل کرنے کا موقع ملے گا، جس کا مقصد ممکنہ کاروباری افراد کی مدد کرنا اور انھیں ترقی کے مواقع کرنا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: Ivana Trump Passes Away: سابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ نہیں رہیں

      اس پروگرام کا نصاب ٹیکنالوجی پر مبنی لرننگ اور انٹرپرینیورشپ ہو گا، جو طلبہ کو ان کے خیالات اور دلچسپیوں کو منافع بخش کاروبار میں تبدیل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ متعلقہ صنعت کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ طلبہ کو حقیقی دنیا کے رابطے اور تربیت فراہم کریں گے کیونکہ وہ تنقیدی سوچ کی صلاحیتیں، مسئلہ حل کرنے کی مہارتیں، تعاون اور مواصلات کی مہارتیں پیدا کرنے اور اس کو نکھارنے میں ماہر ہوتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستانی صحافی نصرت مرزاکے الزامات کا سابق نائب صدرHamid Ansari نےدیا جواب، کہی یہ بڑی بات

      انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز (IIT) دہلی اٹل انکیوبیشن سینٹر کے سینئر مینیجر منوین چڈھا نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان ابھرتے ہوئے کاروباریوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا، جس کے تحت وہ بہتر اور کامیاب کاروبار کر پائیں گے۔ یہ پلیٹ فارم انھیں اپنے خیالات کو روبہ عمل لانے میں مدد کرے گا جہاں انہیں کاروبار اور صنعت کے شعبے کے ماہرین سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: