مسابقتی پروگراموں سے نکھرتی ہیں بچوں کی صلاحیتیں، ماہر ینِ تعلیم کا اظہار

ماہرین تعلیم کے مطابق بیشتر طلبا و طالبات میں غیرمعمولینصلاحیتیں پوشیدہ ہوتی ہیں اچھے اساتذہ ان کو پہچان کر سامنے لانے اور انہیں نکھارنے کا کام کرتے ہیں۔

ماہرین تعلیم کے مطابق بیشتر طلبا و طالبات میں غیرمعمولینصلاحیتیں پوشیدہ ہوتی ہیں اچھے اساتذہ ان کو پہچان کر سامنے لانے اور انہیں نکھارنے کا کام کرتے ہیں۔

ماہرین تعلیم کے مطابق بیشتر طلبا و طالبات میں غیرمعمولینصلاحیتیں پوشیدہ ہوتی ہیں اچھے اساتذہ ان کو پہچان کر سامنے لانے اور انہیں نکھارنے کا کام کرتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
اگر بچوں کو ان کی دلچسپی کے مطابق ان کی منشاء اور وقت کی ضرورتوں کو سمجھتے ہوئے صلاحیتیں دکھانے کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ جو کام دلچسپی، دلجمعی اور پورے یقین و وثوق کے ساتھ کئے جاتے ہیں ان سے نہ صرف کام کرنے والے لوگوں کو سکون ملتا ہے بلکہ اُس خاص میدان میں بھی ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں جس میں مسلسل کوششیں کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور ، ماہر تعلیم پروفیسر سید وسیم اختر نے کیا ، واضح رہے کہ انٹیگرل یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ کی جانب سے “ پرم نرمان ماڈل میکنگ کمپٹیشن” منعقد کیا گیا تھا ۔

محکمے کے سربراہ پروفیسر سید عقیل احمد کی قیادت میں منعقد کئے گئے ماڈل بنانے کے اس اہم مقابلے میں بارہ گروپس کے طلبا و طالبات نے اپنا رجسٹریشن کراکے اپنی غیر معمولی تعلیمی و تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا اور ایسے ماڈل بنائے تھے جو واقعی سول انجینئرنگ کے میدان میں رونما ہونے والے جدید تعمیری انقلابات کا پتہ دے رہے تھے۔ جدید تکنیک و تعمیر کے امتزاج سے پیش کئے گئے ماڈلز کے پس منظر سے یہ اندازہ بہ آسانی لگایا جاسکتا ہے کہ انٹیگرل یونیورسٹی کے سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں نہ صرف بچوں کو کتابی علم فراہم کیا جارہاہے بلکہ وقت اور ضرورت کے مطاطق انہیں عملی طور پر بھی مستقبل کے لیے تیار کیاجارہاہے۔

اس مقابلے میں پیش کیے گئے گیارہ ماڈلز میں فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ کس گروپ کو اوّل اور دوسرے درجے کے انعامات کے لئے منتخب کیا جائے لیکن ماہرین کی آراء کی بنیاد پر جدید تکنیک کا سہارا کے کر ، منی ڈام ، بنانے والے گروپ کو پہلے انعام کا مستحق قرار دیا گیا جبکہ فلوٹنگ چئر بنانے والے طلبا و طالبات کو دوسرے نمبر کا انعام عطا کیا گیا ، طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں مزید نکھارنے کے مقصد سے سبھی گروپوں کے بچوں کو میڈلز پیش کئے گیے ۔اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر، پروفیسر وسیم اختر، پروچانسلر ، ڈاکٹر ندیم اختر ، وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت ، سی آئ ای ڈی کے ڈائرکٹر سید عدنان اختر اور انٹیگرل یونیورسٹی میڈیکل سائنس انڈ ریسرچ کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر سید محمد فوزان اختر سمیت اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ موقع کی مناسبت سے پرو چانسلر اور وائس چانسلر نے مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں سے کچھ اہم دلچسپ اور تکنیکی سوالات بھی کیے ساتھ ہی انہیں اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔

چین کا نیا کورونا ویرینٹ پاکستان کے لیے خطرہ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے ظاہرکی تشویش

قتل یا خودکشی! ممبئی کے جے جے اسپتال میں ہوا اداکارہ تنیشا شرما کا پوسٹ مارٹم

شعبے کے سربراہ پروفیسر سید عقیل احمد کہتے ہیں کہ موجودہ عہد جدید تکنیک کا عہد ہے تعمیری سطح پر پوری دنیا میں انقلاب آرہے ہیں ہماری کوشش بھی یہی ہے کہ انٹیگرل میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو علمی اور تکنیکی طور ہر اتنا بیدار و مستحکم کردیا جائے کہ وہ یہاں سے فارغ ہونے کے بعد اپنا مستقبل سنوارنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اور ملک کا نام بھی پوری دنیا میں روشن کرسکیں ، انہی مقاصد کے پیش نظر ایسے مسابقتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی مزید بہتری کے ساتھ جاری و ساری رہے گا ۔
Published by:Sana Naeem
First published: