نیوز18 اردو کی خبر کا اثر: اردو کی درسی کتب کی تیاری کو لیکر پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد
نیوزایٹین اردو کی اس سلسلے میں باربار خبر دکھائے جانے کے بعد راجیہ شکشا کیندراردو کی درسی کتب کی تیاری کی ذمہ داری مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بھوپال ریجنل سینٹر کے سپرد کردی ہے ۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 09, 2021 03:52 PM IST

نیوزایٹین اردو کی اس سلسلے میں باربار خبر دکھائے جانے کے بعد راجیہ شکشا کیندراردو کی درسی کتب کی تیاری کی ذمہ داری مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بھوپال ریجنل سینٹر کے سپرد کردی ہے ۔
مدھیہ پردیش میں اردو میڈیم طلبا کو درسی کتب کی فراہمی ایک لمبے عرصہ سے مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔ راجیہ شکشا کیندر کے ذریعہ ریاست کے اردو میڈیم طلبا کو کتب فراہمی کا کام کیا جاتا ہے مگر بیشتر اوقات یہی شکایت رہتی ہے کہ درسی کتب کی اشاعت نہیں ہونے کے سبب کتابیں بازار میں نہیں آسکیں اور طلبا جب تک کتابیں بازار میں آتی ہیں تب تک طلبا کے سرپر امتحان آجاتا ہے۔ نیوزایٹین اردو (News18 Urdu ( کی اس سلسلے میں باربار خبر دکھائے جانے کے بعد راجیہ شکشا کیندراردو کی درسی کتب کی تیاری کی ذمہ داری مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بھوپال ریجنل سینٹر کے سپرد کردی ہے ۔
اردو درس و تدریس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ملک میں اپنا مقام ہے ۔ یونیورسٹی کے بھوپال ریجنل سینٹر کو ذمہ داری ملنے کے بعد درسی کتب کی تیاری کے لئے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ہے۔ پانچ روزہ ورکشاپ میں مدھیہ پردیش کے ماہرین کے علاوہ این سی ای آرٹی دہلی،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں سے چوبیس ماہرین نے شرکت کی ہے۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بھوپال کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد احسن کہتے ہیں کہ اردو درس و تدریس میں یونیورسٹی کے نمایاں کام کو دیکھتے ہوئے ہمیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے ۔پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ہے۔ جس میں مدھیہ پردیش کے علاوہ دیگر یونیورسٹیوں کے ماہرین نے شرکت کی ہے۔ پانچ روزہ ورکشاپ میں جو کتب این سی ای آرٹی سے تیار کی گئی ہے پہلے اس کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے ساتھ ہی اس کی نطر ثانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ زمانے کےجدید تقاضوں کے مطابق درسی کتب کو تیار کیا جا سکے۔
وہیں این سی آرٹی دہلی سے تشریف لائے ڈاکٹر محمد رضوان کہتے ہیں کہ ورکشاپ میں پہلی سے بارہویں تک سبھی مضامین کی کتب تیار کی جا رہی ہے ۔ اس میں موضوعات کے انتخاب کے ساتھ زبان و بیان پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ طلبا جس مضمون کو پڑھیں انہیں پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو اور اس میں زبان و بیان کے ساتھ سلاست و روانی بھی موجود ہے۔ یہ ایک بڑا قدم ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سے اردو طلبا کو اب جو کتابیں ملیں گی انہیں بہت آسانی ہوگی ۔