جنوبی ریاستوں میں بھرتی امتحان کی زبان پر تنازعہ، سی آر پی ایف نے دی وضاحت

جنوبی ریاستوں میں بھرتی امتحان کی زبان پر تنازعہ، سی آر پی ایف نے دی وضاحت

جنوبی ریاستوں میں بھرتی امتحان کی زبان پر تنازعہ، سی آر پی ایف نے دی وضاحت

کانسٹیبل (ٹیک اینڈ ٹریڈسمین) جنرل ڈیوٹی کی پچھلی بھرتیوں میں کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ صرف انگریزی اور ہندی زبانوں میں اور جنوبی ریاستوں جیسے تمل ناڈو، تلنگانہ کے امیدواروں کے لیے لیا جاتا تھا

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    تمل ناڈو اور تلنگانہ کے قائدین کی جانب سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) بھرتی امتحان میں صرف ہندی اور انگریزی کے استعمال پر اعتراض ظاہر کرنے کے بعد سی آر پی ایف نے وضاحت جاری کی ہے۔

    ریاستوں کے قائدین کی جانب سے 9212 عہدوں کے لیے سی آر پی ایف بھرتی امتحان کے پیپر کی زبان میں کنڑ کو شامل نہیں کیے جانے پر مرکزی حکومت پر تنقید کی گئی تھی۔ اس کے بعد سی آر پی ایف نے امتحان کی زبانوں کو لے کر اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔

    علاقائی زبانوں میں کبھی بھی تحریری امتحان نہیں ہوا: سی آر پی ایف

    سی آر پی ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر امتحان پیپر میں سے سابق میں رائج علاقائی زبان کو ہٹانے کی بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ سی آر پی ایف کی جانب سے ان ہاوس بھرتی کے لیے علاقائی زبانوں میں کبھی بھی تحریری امتحان منعقد نہیں کیا گیا ہے۔ اس لئے یہ کہنا کہ پیپر کی زبان میں سے کنڑ کو حذف کیا گیا ہے، سراسر غلط ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    یوکرین سے واپس ہوئے طلبہ کے لیے خوشخبری، ہندوستان سے ہی دے پائیں گے مرکزی امتحان

    امتحان ہندی اور انگریزی دو زبانوں میں ہی ہوتا رہا

    سی آر پی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اندرون ملک بھرتی کے ذریعے ایس ایس سی اور کانسٹیبل (ٹیک اینڈ ٹریڈس مین) کے ذریعے سی ٹی/جی ڈی کی بھرتی کر رہا ہے۔ دونوں عہدوں پر بھرتی کے لیے کمپیوٹر پر مبنی امتحان صرف ہندی اور انگریزی میں دو لسانی انداز میں منعقد کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    UPPCSنتائج: پان والے کی بیٹی محسنہ بانو نے حاصل کیا 7واں رینک، ڈپٹی کلکٹر بنے گی بیٹی

    جنوبی ہند کی ریاستوں کے امیدواروں کی حصہ داری ہمیشہ رہتی ہے

    کانسٹیبل (ٹیک اینڈ ٹریڈسمین) جنرل ڈیوٹی کی پچھلی بھرتیوں میں کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ صرف انگریزی اور ہندی زبانوں میں اور جنوبی ریاستوں جیسے تمل ناڈو، تلنگانہ کے امیدواروں کے لیے لیا جاتا تھا، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے یہ بات واضح کی۔ کرناٹک اور آندھرا پردیش میں امیدواروں کی شرکت درمیانی پائی گئی تھی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: