ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

کووڈ۔19: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کیا اعلان، فی الحال نہیں کھلیں گے دہلی کے اسکول

دہلی (Delhi) کے وزیر اعلی اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے سنیچر کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس وبا کے سب بند ہوئے ملک کی کی راجدھانی کے اسکول فی الحال نہیں کھلیں گے۔ سی ایم اروند کیجریوال کا یہ پیغام تب آیا جب دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑے ہیں۔

  • Share this:
کووڈ۔19: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کیا اعلان، فی الحال نہیں کھلیں گے دہلی کے اسکول
سی ایم اروند کیجریوال کا یہ پیغام تب آیا جب دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑے ہیں۔

دہلی (Delhi) کے وزیر اعلی اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) نے سنیچر کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس وبا کے سب بند ہوئے ملک کی کی راجدھانی کے اسکول فی الحال نہیں کھلیں گے۔ سی ایم اروند کیجریوال کا یہ پیغام تب آیا جب دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑے ہیں۔ دہلی میں اب تک 3 لاکھ 48 ہزار سے زائد لوگ عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) کی زد میں آ چکے ہیں۔ وہیں اب تک اس بیماری کے وائرس سے 6,189 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس سے پہلے سبھی ہندستانی شہریوں کے لئے کووڈ۔19 ویکسین (coronavirus vaccine) مفت مہیا کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی دلیل تھی کہ ملک میں ہر کوئی کورونا وائرس (Corona virus) سے پریشان ہے۔


31 اکتوبر تک بند رکھے گئے تھے اسکول

غور طلب ہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں اسکول 31 اکتوبر تک بند رکھے گئے تھے۔ اب ے وزیر اعلی اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) کے اس بیان کے بعد اسکول کھلنے کے آثار کم نظر آرہے ہیں۔ دہلی میں سی ایم اروند کیجریوال نے جو کہا اس سے صاف ہے کہ فی الحال دہلی کے اسکولوں میں باقاعدہ کلاسز نہیں منعقد ہوں گی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہ بھی کہا ہے کہ والدین کی حیثیت سے وہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔ اس وقت بچوں کی صحت سے متعلق کوئی خطرہ مول لینا مناسب نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے دہلی حکومت (Delhi Government) نےاعلان کیا تھا کووڈ- 19 (Coronavirus) کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 31 اکتوبر تک اسکول بند رہیں گے۔ دہلی میں کورونا کے حالات میں کوئی سدھار نظر نہیں آرہا ہے۔ ایسے حالات میں غیر ضروری صورت میں باہر نکلنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس لئے دہلی حکومت نے سبھی اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہیں دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا تھا کہ راجدھانی دہلی میں تمام اسکول 31 اکتوبر تک بند رہیں گے۔


حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان ان لاک 5.0 کی گائیڈ لائن میں 15 اکتوبر کے بعد سے سبھی اسکول اور کالج کو قاعدے و قانون کے ساتھ ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حالانکہ اس کا فیصلہ مرکزی حکومت نے میں نے ریاستی حکومتوں پر چھوڑ دیا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 25, 2020 04:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading