உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CRPF Recruitment 2021: میڈیکل پوسٹوں کیلئے درخواستیں طلب، کیاہے اہلیت؟ کتنی ملے گی تنخواہ؟

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ امیدواروں کو تین سال کی مدت کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ امیدواروں کو تین سال کی مدت کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔

    سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس بھرتی مہم کا مقصد کل 60 افراد کو بھرتی کرنا ہے جن میں سے 29 آسامیاں اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسر کی پوسٹ اور 31 کا تعلق جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کی پوسٹوں سے ہے۔

    • Share this:
      سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) نے اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسر اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر (GDMO) کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن سرکاری ویب سائٹ crpf.gov.in پر دستیاب ہے۔

      سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس بھرتی مہم کا مقصد کل 60 افراد کو بھرتی کرنا ہے جن میں سے 29 آسامیاں اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسر کی پوسٹ اور 31 کا تعلق جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کی پوسٹوں سے ہے۔

      اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والے امیدواروں کو ماہانہ 85,000 روپے تک کی تنخواہ دی جائے گی
      اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والے امیدواروں کو ماہانہ 85,000 روپے تک کی تنخواہ دی جائے گی


      اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والے امیدواروں کو ماہانہ 85,000 روپے تک کی تنخواہ دی جائے گی اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والوں کو ماہانہ 75,000 روپے تک کی تنخواہ ملے گی۔

      قابل ذکر بات یہ ہے کہ امیدواروں کو تین سال کی مدت کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔ معاہدہ زیادہ سے زیادہ دو سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسر کے عہدے کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس متعلقہ شعبے میں پوسٹ گریجویشن ڈگری/ڈپلومہ اور اسی شعبے میں کام کا تجربہ ہونا چاہیے۔

      جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کے عہدے کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری ہونی چاہیے اور انھوں نے اپنی انٹرن شپ مکمل کر لی ہو۔ میڈیکل آفیسر کے عہدوں پر بھرتی کے لیے امیدواروں کا انتخاب انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے تمام ضروری دستاویزات اور درخواست فارم کے ساتھ مقررہ پتے اور وقت پر حاضر ہونا ہوگا۔

      نوٹس کے مطابق یہ انٹرویو 22 نومبر اور 29 نومبر 2021 کو ہو گا۔ انٹرویو کے بعد میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے، آپ سرکاری ویب سائٹ http://www.crpf.gov.in کو دیکھ سکتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: