உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CUET 2022: پہلے سے طئے شدہ امتحانی مراکز منسوخ، 8000 سے زائد طلبا متاثر

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    ابتدائی منصوبے کے مطابق امتحان کے تمام مراحل 20 اگست کو ختم ہونے والے تھے۔ امتحانات کا انعقاد کرنے والی باڈی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے بعد میں اعلان کیا کہ امتحانات 28 اگست کو ختم ہوں گے۔ شیڈول کو اب مزید موخر کر دیا گیا ہے۔ سی یو ای ٹی 2022 کو چھ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      یو جی سی کے چیئرمین جگدیش کمار (Jagadesh Kumar) نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ (CUET)UG 2022 کے چوتھے مرحلے کے روز 13 امتحانی مراکز کو ناگزیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ جس کی بنا پر تقریباً 8693 طلباء متاثر ہوئے۔ شفٹ 1 اور شفٹ 2 میں 13 مراکز میں آج کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا۔ 1.45 لاکھ امیدواروں میں سے کل 8,693 امیدوار متاثر ہوئے۔ تمام متاثرہ امیدواروں کو 25 اگست کو دوبارہ ٹیسٹ کا موقع ملے گا۔

      جن 13 مراکز میں امتحانات منسوخ کیے گئے تھے، ان میں سے آٹھ دہلی میں ہیں، دو وارانسی میں ہیں جن میں آئی آئی ٹی بی ایچ یو کا مرکز ہے اور بہار، گیا اور فرید آباد میں ایک ایک مرکز ہے۔ دہلی میں گرو ہرگوبند انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، جسولا (دہلی) میں ایشیا پیسیفک انسٹی ٹیوٹ، اے آئی ایس اسسمنٹ زون، دہلی کے نانگلوئی میں آکاش انٹرنیشنل سینئر سیکنڈری اسکول اور پتم پورہ میں وویکانند انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اسٹڈیز سمیت کئی مراکز کے طلبا نے بتایا کہ انہیں بتایا گیا کہ تکنیکی خرابیوں اور سرور کے مسائل کی وجہ سے امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔

      کچھ طلبا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا امتحان مقررہ وقت سے کم از کم دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ دیویانی اپنے امتحان کے لیے پیٹم پورہ گئی تھیں، انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے پہلی شفٹ میں امتحان شروع ہونے کے لیے دو گھنٹے انتظار کیا۔ کچھ طالب علموں کو تکنیکی خرابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے واپس بھیجا گیا تھا‘‘۔ جبکہ ایک اور طالب علم نے شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہا، اس نے کہا کہ ہمارے کیریئر اور تعلیمی زندگی کے ساتھ۔ یہ کھلواڑ ہوگا۔

      سی یو ای ٹی (CUET 2022) کے مرحلہ 4 میں شرکت کے لیے کل 3.6 لاکھ امیدواروں کا اندراج کیا گیا ہے، جو 17 تا 20 اگست تک منعقد ہونا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 11,000 طلبا امیدواروں کے لیے جو چوتھے مرحلے میں شامل ہونے والے تھے، ان کے امتحانات 30 اگست تک ملتوی کر دیے گئے ہیں تاکہ مرکز کے لیے ان کی پسند کے شہر کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ یو جی سی کے چیئرمین نے کہا کہ این ٹی اے نے مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور مزید امتحانی مراکز کو بھی شامل کیا ہے، اس کے علاوہ مراکز کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھحیں: 


      ابتدائی منصوبے کے مطابق امتحان کے تمام مراحل 20 اگست کو ختم ہونے والے تھے۔ امتحانات کا انعقاد کرنے والی باڈی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے بعد میں اعلان کیا کہ امتحانات 28 اگست کو ختم ہوں گے۔ شیڈول کو اب مزید موخر کر دیا گیا ہے۔ سی یو ای ٹی 2022 کو چھ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: