CUET UG 2022 Dates Out:سی یو ای ٹی یوجی2022 کی تاریخوں کا اعلان، 15 جولائی سے ہوگا امتحان
سی یو ای ٹی یوجی2022 کی تاریخوں کا اعلان، 15 جولائی سے ہوگا امتحان
CUET UG 2022 Dates Out: یہ پہلا موقع ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ذریعے ہندوستان بھر کی تمام مرکزی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کے لیے مرکزی داخلہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔
CUET UG 2022 Dates Out:یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار نے بدھ 22 جون کو ایک بڑے اعلان میں سی یو ای ٹی یو جی کی تاریخوں کا اعلان کیا۔
پروفیسر کمار نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کی جانب سے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ یعنی سی یو ای ٹی انڈر گریجویٹ (CUET UG)2022 کا انعقاد 15 جولائی سے کیا جائے گا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے CUET ملک بھر کے 554 شہروں اور بیرون ملک 13 شہروں میں واقع مختلف مراکز پر کرایا جائے گا۔
CUET UG 2022کے لئے 9.50لاکھ امیدواروں نے دی درخواست
یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار نے بتایا کہ اب تک 9,50,804 امیدواروں نے 86 یونیورسٹیوں میں داخلہ کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں سے 43 مرکزی یونیورسٹیاں، 13 ریاستی یونیورسٹیاں، 12 ڈیمڈ یونیورسٹیاں اور 18 نجی یونیورسٹیاں ہیں۔ سی یو ای ٹی یو جی کا انعقاد 15، 16، 19، 20 جولائی اور 04، 05، 06، 07، 08 اور 10 اگست کو کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ موڈ میں کیا جائے گا۔ امیدواروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ امتحان کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس کے لیے NTA کی ویب سائٹ cuet.samarth.ac.in اور nta.ac.in پر دیکھتے رہیں۔
دو دن درخواستوں کے لئے موقع، جلدی کریں
یہ پہلا موقع ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ذریعے ہندوستان بھر کی تمام مرکزی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کے لیے مرکزی داخلہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔ NTA نے ایک باضابطہ نوٹس میں کہا کہ چونکہ یہ سینٹرل یونیورسٹی ایڈمیشن سسٹم میں UG کورسز کا واحد امتحان ہے، اس لیے امیدواروں کو طلب کرنے پر دوبارہ رجسٹریشن کا موقع دیا جا رہا ہے۔ درخواست کا عمل 23 جون سے دوبارہ شروع ہوگا اور 24 جون کو ختم ہوگا۔ اس کے علاوہ، جو لوگ پہلے ہی درخواست دے چکے ہیں وہ 24 جولائی کی رات 11:50 بجے تک اپنے درخواست فارم میں تصحیح کر سکتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔