ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سی بی ایس ای اور سی آئی ایس سی ای بورڈ امتحان کو لے کر ہو سکتا ہے اہم فیصلہ! ملک بھر میں ہو گا اثر

مانا جا رہا ہے کہ وزارت پورے ملک میں بورڈ امتحانات کو لے کر ایک جیسا فیصلہ نافذ کر سکتی ہے۔

  • Share this:
سی بی ایس ای اور سی آئی ایس سی ای بورڈ امتحان کو لے کر ہو سکتا ہے اہم فیصلہ! ملک بھر میں ہو گا اثر
مانا جا رہا ہے کہ وزارت پورے ملک میں بورڈ امتحانات کو لے کر ایک جیسا فیصلہ نافذ کر سکتی ہے۔

نئی دہلی۔ فروغ انسانی وسائل کی وزارت (Human Resource Development Ministry) پیر کے روز یعنی 22 جون کو بورڈ امتحانات (Board Exam)  کے سلسلہ میں کوئی بڑا فیصلہ لے سکتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وزارت پورے ملک میں بورڈ امتحانات کو لے کر ایک جیسا فیصلہ نافذ کر سکتی ہے۔ اس فیصلے کا اثر بورڈ امتحانات اور داخلہ امتحانات سمیت سبھی امتحانات پر پڑے گا۔ سپریم کورٹ میں منگل یعنی 23 جون کو ہونے والی سماعت سے پہلے وزارت اس فیصلے پر مہر لگا سکتی ہے۔ بتا دیں کہ کچھ والدین نے سی بی ایس ای امتحانات کو منسوخ کئے جانے کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے جس کے بعد عدالت نے سی بی ایس ای بورڈ (CBSE Board)  سے پوچھا ہے کہ کیا امتحانات منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔ وہیں، سی آئی ایس سی ای بورڈ نے طلبہ کو دسویں اور بارہویں کے امتحانات چھوڑنے کا متبادل بھی دیا ہے۔ جس کی ٹائم لمٹ 22 جون طئے کی گئی تھی۔ حالانکہ، اب اسے بڑھا کر 24 جون تک کر دیا گیا ہے۔


این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں یکساں گریڈنگ سسٹم  (Uniform Grading System) پر کام کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔ گریڈنگ سسٹم میں طلبہ کے ذریعہ انٹرنل اسسمنٹ میں حاصل کئے گئے نمبروں کو دھیان میں رکھا جائے گا۔ سی بی ایس ای (CBSE)  اور سی آئی ایس سی ای (CISCE) سمیت کئی تعلیمی بورڈوں اور ریاستی بورڈوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کئے گئے لاک ڈاون سے پہلے ہی کچھ پیپرز کے امتحانات منعقد کرا لئے تھے۔ ان پیپرز میں حاصل کئے گئے نمبروں کو بھی گریڈنگ سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

First published: Jun 22, 2020 03:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading