உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا اسکولوں کیلئے کیجریوال حکومت نے جاری کی SOP، جانیں اب کیا ہوگا اور کیا نہیں

    Delhi School News: دہلی حکومت کی طرف سے جاری کووڈ 19 ایس او پی کے مطابق، بچے نہ تو اسکول میں لنچ باکس اور کتابیں بانٹ سکیں گے اور نہ ہی تھرمل اسکیننگ کے بغیر داخلہ ہوگا۔

    Delhi School News: دہلی حکومت کی طرف سے جاری کووڈ 19 ایس او پی کے مطابق، بچے نہ تو اسکول میں لنچ باکس اور کتابیں بانٹ سکیں گے اور نہ ہی تھرمل اسکیننگ کے بغیر داخلہ ہوگا۔

    Delhi School News: دہلی حکومت کی طرف سے جاری کووڈ 19 ایس او پی کے مطابق، بچے نہ تو اسکول میں لنچ باکس اور کتابیں بانٹ سکیں گے اور نہ ہی تھرمل اسکیننگ کے بغیر داخلہ ہوگا۔

    • Share this:
      Delhi School News: ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس Coronavirus  کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان اروند کیجریوال کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکول  Delhi School Open ابھی بند نہیں کیے جائیں گے۔ حالانکہ کیجریوال حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور اس سے بچنے کے اقدامات کے تحت اسکولوں کے لیے ایک ایس او پی SOP جاری کی ہے۔ دہلی حکومت کی طرف سے جاری کووڈ 19 ایس او پی کے مطابق، بچے نہ تو اسکول میں لنچ باکس اور کتابیں بانٹ سکیں گے اور نہ ہی تھرمل اسکیننگ کے بغیر داخلہ ہوگا۔

      دہلی حکومت نے جمعہ کو اسکولوں کے لیے کووڈ-19 سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور عملے کو بغیر تھرمل اسکیننگ کے اسکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ والدین کو مشورہ دیا جائے کہ اگر وہ بچوں کے  کورونا وائرس سے متاثر  پائے جانے پر  اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں ۔

      ضرور پڑھیں: Covid in Children: کورونا نے پھر پکڑا زور! بچوں میں انفیکشن زیادہ،ڈاکٹروں نے دی ضروری صلاح

      دہلی حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس او پی SOP میں کیا ہے؟
      بچے اسکول میں لنچ باکس اور کتابیں نہیں شیئر کریں گے۔
      تھرمل اسکیننگ کے بغیر اسکولوں میں داخلہ نہیں ہو گا۔
      ہر روز طلباء کی صحت کی نگرانی کی جائے گی۔
      اسکولوں میں الگ کورنٹائن روم بنائے جائیں گے۔
      طلباء کی عمر کے مطابق ویکسینیشن لازمی ہے۔
      اسکول سے نکلتے وقت یا اسکول میں داخل ہوتے وقت بھیڑ نہیں ہونی چاہیے، اس کے لیے سماجی دوری کا خیال رکھنا ہوگا۔

      یہ بھی  پڑھیں: اسکول جانے والے بچوں کو گرمی اور لو سے بچانے کیلئے کے Diet Plan میں شامل کریں یہ 5 چیزیں

      دراصل دہلی میں کورونا وائرس  Covid19 کے بڑھتے معاملے نے ایک بار پھر لوگوں کی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ سرکا رکی ٹینشن میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ دہلی میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ایکٹو مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نوسو پینسٹھ کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ دہلی سرکا رنے بوسٹر خوراک کے لیے بڑا اعلان کیا ہے ۔ اٹھارہ سے انسٹھ سال کی عمر کے لوگوں کوتمام سرکاری مراکز پر کورونا کی احتیاطی ڈوز مفت دی جائے گی ۔

      ملک میں کورونا کے کیسیس میں ایک بار پھراضافہ دیکھا جارہا ہے۔ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دوہزار تین سو اسی نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ چھپن افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔جبکہ اس دوران دو سو اکتیس افراد کو ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ملک میں اس وقت کوروناکے تیرہ ہزار چار سو تینتیس ایکٹو معاملے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: