உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ٹیکنیکل و پروفیشنل طلبا کیلئے اسکالر شپ 2020-21 کا اعلان 

    جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے آج جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2020-21کا اعلان کیا ہے۔

    جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے آج جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2020-21کا اعلان کیا ہے۔

    جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے آج جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2020-21کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
    جمیعت علماء ہند مولانا محمود مدنی گروپ کی جانب سے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے اسکالرشپ ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق
    جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے آج جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2020-21کا اعلان کیا ہے۔ واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند نے اسی فنڈ کے تحت گذشتہ بار 433طلبہ کے درمیان 37.52 لاکھ روپے (سینتیس لاکھ باون ہزار) بذریعہ چیک تقسیم کئے تھے۔
    یہ وظائف میرٹ اور اقتصادی حیثیت کی بنیاد پر صرف پروفیشنل تعلیم: ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی یو ایم ایس، بی اے ایم ایس، بی فارما، بی ای، ایم ٹیک،بی ٹیک، بی آرک، ایم آرک کے طلبا کو دیے جاتے ہیں، مزید اس کے اہل صرف وہی طلبا قرار دیے جاتے ہیں جنھوں نے کم ازکم 60فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں لیکن آخری سال کے طلبہ اس کے حق دار نہیں ہو ں گے۔
    اس موقع پر مولانا مدنی نے کہا کہ تعلیم ہی ملک و ملت کو جہالت کی عمیق گہرائی سے نکال کر روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے بالخصوص پروفیشنل اور ٹیکنیکل تعلیم پر خاص طور سے فوکس کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس سے ہمارے نوجوان عصر حاضر کے مواقع کو حاصل کرسکیں گے او رتیزی سے بدل رہی دنیا کے منظر نامے میں جی سکیں گے۔

    سال رواں کے وظائف کے لیے ضرورت مند طلبا جمعیۃ کی ویب سائٹ https://www.jamiat.org.in/masters/jamiat_scholarship_form/ سے فارم ڈاون لوڈکریں اور اسے پر کرکے آخری تاریخ6/ ستمبر 2021سے قبل جمعیۃ کے مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند،۱۔ بہادر شاہ ظفر مارگ،نئی دہلی۔۲ کو ارسال کریں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: