ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

دہلی میٹروریل کارپوریشن میں روزگار کے مواقع: 1493 خالی اسامیوں ہوگی بھرتیاں

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) میں کئی خالی اسامیوں پربھرتی کا اعلان کیاگیا ہے۔ ایگزیکیٹیو اورنان ایگزیکیٹیوعہدوں پرتقرارت کا اعلان کیاگیاہے

  • Share this:
دہلی میٹروریل کارپوریشن میں روزگار کے مواقع: 1493 خالی اسامیوں ہوگی بھرتیاں
جموں وکشمیرمیں 33 نان گزیٹیڈ عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ یہ پوسٹیں جموں وکشمیر کورٹ کی جانب سے طلب کی گئی ہے۔

بے روزگاروں کے لئے ایک اور خوشخبری ہے ۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) میں کئی خالی اسامیوں پربھرتی کا اعلان کیاگیا ہے۔ ایگزیکیٹیو اورنان ایگزیکیٹیوعہدوں پرتقرارت کا اعلان کیاگیاہے۔ مجموعی طورپر1493اسامیاں خالی ہیں۔ ایگزیکیٹیو زمرہ میں 166 اور نان ایگزیکیٹیو زمرہ میں 1327 اسامیاں خالی ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے اسسٹنٹ منیجر، جونیئرانجینئراوراسٹوراسسٹنٹ کی اسامیوں پربھرتی کا اعلان کیاہے۔ مختلف عہدوں کے لیے میں مختلف قابلیت مقررکی گئی ہے۔درخواست دینے سے پہلے آپ کو نوٹیفیکیشن کو اچھی طرح پڑھناہوگااور قابلیت کے متعلق تفیصلات حاصل کرناچاہیے۔ اگر آپ ایک سے زیادہ پوسٹوں کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں تو آپ کو مختلف طریقے سے درخواست دینا پڑیگا۔خواہشمند امیدواروں کو دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کی سرکاری ویب سائٹ درخواست دینے کی ضرورت ہے۔ درخواست کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ درخواست کی آخری تاریخ 13 جنوری 2020 ہے۔

پی ٹی آئی: فائل فوٹو


ڈی ایم آر سی میں ملازمتوں کے تفصیلات

کل خالی اسامیوں:1493

ایگزیکیٹیو زمرہ : 166
اسسٹنٹ منیجر : 160 اسسٹنٹ مینیجر، فائنانس : 03
اسسٹنٹ منیجر،قانونی ۔ 03 نان ایگزیکیٹیو۔ 1327
جونیئر انجینئر - 548
فائر انسپکٹر ۔7
آرکیٹیکٹ اسسٹنٹ ۔ 14
اسسٹنٹ پروگرامر - 24
لیگل اسسٹنٹ - 5
کسٹمر ریلیشن اسسٹنٹ ۔ 386
اکاؤنٹس اسسٹنٹ ۔ 48
اسٹور اسسٹنٹ۔8
اسسٹنٹ ۔ 8
اسسٹنٹ 8
اسٹینوگرافر ۔ 9
مینٹینر، الیکٹرکیشن ۔101
مینٹینر،الیکٹرانک میکینک ۔ 144
مینٹنر،فٹر ۔ 18
دلی میٹرو: فائل فوٹو۔

ڈی ایم آر سی میں بھرتیاں: چند اہم باتیں

آن لائن درخواست کی شروعات کی تاریخ - 14 دسمبر2019
درخواست کی آخری تاریخ: 13 جنوری، 2020
فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ : 13 جنوری 2020
امتحان کی تاریخ : ابھی اعلان نہیں کیاگیا
عمرکی حد:1 دسمبر 2019 تک 28 سے 30 سال
او بی سی امیدواروں کے لئے 3 سال ، ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کے لئے 5 سال اور معذور افراد کے لئے 10 سال کی رعایت
فیس : جنرل، ای ڈبلیوایس اور او بی سی امیدواروں کے لئے 500 روپئے۔ ایس سی ، ایس ٹی ، معذور اور خواتین کے لئے 250 روپئے۔
تفیصلی نوٹیفیکیشن کے لیے یہاں کلک کریں۔
رجسٹریشن کے لئے یہاں کلک کریں۔
First published: Dec 17, 2019 06:41 AM IST