بڑی خبر: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوچنگ اکیڈمی کے 16 امیدوار یو پی سول سروس میں ہوئے منتخب
بڑی خبر: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوچنگ اکیڈمی کے 16 امیدوار یو پی سول سروس میں ہوئے منتخب
Delhi News: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مشہور ومعروف رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے) سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیئریر پلاننگ کے سولہ امیدواروں نے اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) دوہزار اکیس کا امتحان پا س کرلیا ہے۔
نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مشہور ومعروف رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے) سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیئریر پلاننگ کے سولہ امیدواروں نے اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) دوہزار اکیس کا امتحان پا س کرلیا ہے۔ ان کے علاوہ اکیڈمی کے دو امیدواریوپی ایس سی سی ایس ای دوہزار اکیس میں محفوظ فہرست سے منتخب ہوئے ہیں اور ایک امیدوار اوڈیشہ سول سروسز امتحان میں کامیاب ہوا ہے۔ جامعہ رہائشی کوچنگ کے طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے فخر و انبساط کا اظہا رکرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مظاہرہ اور بھی بہتر ہوگا ۔
وائس چانسلر کی قیادت اور ان کی رہنمائی میں آر سی اے نے ملک کے طول وعرض میں سول سروسز کی تیاری کے خواہاں طلبہ کے لئے کل ہند انٹرنس ٹسٹ منعقد کرایا تھا۔ اس کے مطابق اس سیشن کے لئے بہترین باصلاحیت نوجوانوں کو ایک گروپ منتخب ہوچکا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ آرسی اے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سنچیتا شرمانے گزشتہ سال یو پی پی ایس سی دوہزار بیس ، پی سی ایس میں اول مقام حاصل کیا تھا۔ آر سی اے کی انتظامیہ اور عہدیداران پر امید ہیں کہ سول سروسز کے مختلف مرحلوں کی تیاری کے لتے اکیڈمی میں سازگار ماحول اور نئے اکیڈمک کونسلرز کی تقرری سے آگے بھی طلبہ سول سروسز امتحانات میں بہتر مظاہرہ کریں گے۔
تیاری کے مرحلے میں کونسلنگ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ تاکہ امیدوار کی دماغی صحت کی بہتری کو یقینی بنایا جاسکے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔