உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: جامعہ کے پروفیسر محمد زاہد اشرف کو صدر جمہوریہ جانب سے ویزیٹر ایوارڈ ملا

    Delhi News: جامعہ کے پروفیسر محمد زاہد اشرف کو صدر جمہوریہ جانب سے ویزیٹر ایوارڈ ملا

    Delhi News: جامعہ کے پروفیسر محمد زاہد اشرف کو صدر جمہوریہ جانب سے ویزیٹر ایوارڈ ملا

    Delhi News: پروفیسر اشرف کو یہ ایوارڈ حیاتیاتی سائنس زمرے میں دیا گیا ہے، جس میں کل انتیس انٹریز موصول ہوئی تھیں۔ان کی تحقیق نے اونچائی پر انتہائی تشویش ناک ماحولیاتی حالات میں خون جمنے کے علاج اور اس کی تشخیص کے لیے حکمت عملی وضع کرنے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے۔

    • Share this:
    نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر محمد زاہد اشرف،صدر شعبہ بایو ٹکنالوجی کو صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ گوند کی جانب سے ویزیٹر کانفرنس دوہزاربائیس سے پہلے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقسیم انعام پروگرام میں ویزیٹر ایوارڈ ملا۔ قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں پروفیسر نجمہ اختر بھی شریک تھیں۔ اونچائی پر جانے کے بعد آکسین کی قلت کی وجہ سے خون کے تھکے جمنے کے راز سے پردہ اٹھانے کے سلسلے میں پروفیسر اشرف کو یہ ایوارڈ ملاہے ۔ انھیں انعام کے طورپر توصیفی سند کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپے کی رقم بھی ملی ہے۔

    پروفیسر اشرف کو یہ ایوارڈ حیاتیاتی سائنس زمرے میں دیا گیا ہے، جس میں کل انتیس انٹریز موصول ہوئی تھیں۔ان کی تحقیق نے اونچائی پر انتہائی تشویش ناک ماحولیاتی حالات میں خون جمنے کے علاج اور اس کی تشخیص کے لیے حکمت عملی وضع کرنے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے۔آکسیجن کی قلت اور قلب و شریانوں سے متعلق امراض میں ان کے اہم رول کے سلسلے میں پروفیسر اشرف کی گراں قدر تحقیقی خدما ت کے پیش نظر انھیں یہ انعام دیا گیاہے۔

    حال ہی میں پدم شری اعزاز سے سرفراز پروفیسر نجمہ اختر ، شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر اشرف کو اس اعزا ز پرمبارک باد پیش کی او رکہاکہ یونیورسٹی کی تحقیقی حصولیابیوں کا یہ اعتراف ہے۔ انھوں نے زور دیا د ے کر کہا کہ جامعہ کے شاندار سفر میں متعدد انعامات و اعزازت پہلی مرتبہ آئے ہیں۔ پروفیسر اشرف کی کامیابی دوسری فیکلٹی اراکین کے لیے  علمی مصروفیتوں کے ساتھ افضلیت کے حصول کے لیے باعث تحریک ہوگی۔

    بتادیں کہ پروفیسر اشرف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز،الہ آباد اور انڈین اکیڈمی آف سائنسز،بنگلور کے منتخب فیلو ہیں۔وہ ممتاز گوہا رسرچ کونسل کے رکن بھی ہیں۔ پروفیسر اشرف کو ہندوستانی آبادی میں انتہائی اونچائی پر خون کے تھکے جمنے سے متعلق اہم اور کلیدی کام کے لیے آئی سی ایم آر کا بسنتی دیوی امیر چند اور ڈی بی ٹیس نیشنل بایو سائنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ان کی تحقیق کے ماحصل نے ہمیں  انتہائی معاندانہ ماحول میں پہاڑوں،کھیلوں،زیارت گاہوں پر چڑھنے پر خون کے تھکے بننے کے سلسلے میں ہماری تفہیم کو بہتر کیا ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کسی پروفیسر کو ویزیٹر ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔ اس سے قبل دوہزار پندرہ میں پروفیسر ایم سمیع،سینٹر فار تھیوریٹیکل فیزیکس،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی قیادت میں کاسمولوجی اینڈ اسٹروفیزیکس رسرچ گروپ کو بھی اسٹروفیزیکس اور کاسمولوجی کے میدان میں معاصر مسائل کے سلسلے میں زبردست تحقیقی خدمت کے لیے یہ ایوارڈ مل چکاہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: