ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

اسکولوں کے حوالے سے دہلی حکومت کا بڑا فیصلہ، 8 ویں جماعت تک کے طلباء کو اسکول بلانے پر روک

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے بیچ اسکولوں کے حوالے سے دہلی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ آٹھویں جماعت تک کے طلباء کو اسکول بلانے پر روک لگادی گئی ہے۔

  • Share this:

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے بیچ اسکولوں کے حوالے سے دہلی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ آٹھویں جماعت تک کے طلباء کو اسکول بلانے پر روک لگادی گئی ہے۔ تاحکم ثانی یہ نظم برقرار رہے گا۔ تعلیمی سال دوہزار بیس اور اکیس کےنویں اور دسویں جماعت کے طلباء کو والدین کی اجازت سے پری بورڈ ایگزام، پروجیکٹ ورکس اور پریکٹیکل کے لیے اسکول بلایا جاسکے گا۔ بچوں کے داخلے اور ٹرانسفر کے تعلق سے فکر مند والدین کا ماننا ہے کہ حکومت کو گائیڈ لائن جاری کرنی چاہیے تاکہ والدین کو پریشانی نہ ہو۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 469 افراد کی موت ہوئی ہے جو رواں برس یعنی 2021 میں ایک دن کے اندر اس وائرس سے سب سے زیادہ موتیں ہوئی ہیں۔

دریں اثناء مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 249 افراد کی موت ہوئی۔ وہیں پنجاب میں 58 افراد نے دم توڑ دیا۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 81,466 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ تین ہزار 131 ہوگئی ہے۔


وہیں اس دوران 50,356 مریض صحتیاب ہوئے ہیں؛ مجموعی طور پر اب تک 1,15,25,039 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ فعال کیسز 6,14,696 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 469 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 1,63,396 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفایاب ہونے کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.68 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 5.00 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 02, 2021 01:29 PM IST