உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Teachers University: دہلی میں جلد ہی ٹیچرز یونیورسٹی کی ہوگی تعمیر، بل کابینہ میں ہوئی منظور

    انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی کابینہ نے یونیورسٹی کے لیے بنائے گئے بل کو منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹیچرز یونیورسٹی بل اب قانون ساز اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    • Share this:
      دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ حکومت اچھے معیار کے اساتذہ کو لانے کے مقصد کے ساتھ دہلی ٹیچرز یونیورسٹی (Delhi Teachers’ University) کے ساتھ آنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

      کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دہلی حکومت ایک ٹیچرز یونیورسٹی قائم کرنے جا رہی ہے، جس کے ذریعے نئی نسل کے اساتذہ کو تیار کیا جائے گا۔ اس کے داخلے 2022 تا 2023 کے سیشن میں شروع ہوں گے۔ یہ بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے چلایا جائے گا‘‘۔
      کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’ہمارا مقصد بہترین معیاری اساتذہ تیار کرنا ہے۔ یہ علم و دانش کا مرکز ہو گا۔ ہم دنیا بھر کے بہترین اداروں کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی سطح کے تعاون کے انتظامات کریں گے‘‘۔

      انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی کابینہ نے یونیورسٹی کے لیے بنائے گئے بل کو منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹیچرز یونیورسٹی بل اب قانون ساز اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبا 12ویں جماعت مکمل کرنے کے بعد بھی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی چار سالہ مربوط ٹیچر ایجوکیشن پروگرام پیش کرے گی۔ یہ کورسز BA-BEd, BSc-BEd and BCom-BEd، ومینیٹیز، سائنس اور کامرس کے طلباء کے لیے دستیاب ہوں گے۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے طلبا دہلی کے سرکاری اسکولوں میں عملی تربیت بھی حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلہ کا عمل 2022-23 تعلیمی سال میں شروع ہوگا۔

      دریں اثنا دہلی میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (CAQM) کی منظوری کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ دہلی حکومت نے چھٹویں اور اس سے اوپر کے بچوں کو کیمپس جانے اور ان کے لیے ذاتی طور پر پڑھانے کی اجازت دی ہے۔ چھوٹے بچوں کے لیے اسکول 27 دسمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: