ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

دہلی تشدد : سی بی ایس ای نے ملتوی کئے گئے امتحانات کیلئے جاری کی نئی تاریخ ، اس دن شروع ہوگا ایگزام

یہ امتحانات ان تمام طلبہ کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں جو شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے سبب بورڈ کے امتحانات کے متعینہ دن امتحان نہیں دے سکے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 09, 2020 11:25 PM IST
  • Share this:
دہلی تشدد : سی بی ایس ای نے ملتوی کئے گئے امتحانات کیلئے جاری کی نئی تاریخ ، اس دن شروع ہوگا ایگزام
دہلی تشدد : سی بی ایس ای نے ملتوی کئے گئے امتحانات کیلئے جاری کی نئی تاریخ ، اس دن شروع ہوگا ایگزام

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے سبب امتحانات ملتوی کر دئے تھے تاہم اب دسویں اور بارہویں کی بورڈ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای کے ملتوی دسویں کی امتحانات 21 سے 30 مارچ تک ہوں گے جبکہ 12 ویں کے امتحانات 31 مارچ سے 14 اپریل کے درمیان ہوں گے ۔


خیال رہے کہ یہ امتحانات ان تمام طلبہ کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں جو شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے سبب بورڈ کے امتحانات کے متعینہ دن امتحان نہیں دے سکے تھے۔



سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ طلبہ 14 مارچ تک اپنے اپنے اسکولوں سے اس بارے میں رابطہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کے مخالف اور حامی مظاہروں کے سبب شمال مشرقی دہلی میں بورڈ کے امتحانات کے دوران بھیانک تشدد کے واقعات پیش آئے تھے ، جس کی وجہ سے سی بی ایس ای نے کچھ امتحانات ملتوی کر دیے تھے ۔
First published: Mar 09, 2020 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading