ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول نے لائیو کلاس روم ٹیچنگ کی شروعات

نیتا امبانی نے تمام طلبہ کی سلامتی اور صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت پر دیا زور

  • Share this:
دھیرو بھائی امبانی  انٹرنیشنل  اسکول نے لائیو کلاس روم ٹیچنگ کی شروعات
دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں لائیو ٹیچنگ کی شروعات

ممبئی: ہندوستان کے سرکردہ انٹرنیشنل اسکول دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ( DAIS) نے آ ج اپنے طلبہ کیلئے لائیو آن لائن کلاسس کی شروعات کی۔ آن لائن میٹنگ پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے لائیو آن لائن کلاسیں ٹیچروں کے ساتھ چلائی جائیں گی اور تمام طلبہ ویڈیو پر اپنی کلاسیں اٹینڈ کریں گے اور حاضری بھی آن لائن ہی لگائی جائے گی۔ یہ اسکول ریلائنس جیو کے ذریعہ مہیا کرائے جارہے بینڈ وڈتھ اور کنیکٹوریٹی کے ساتھ اپنی کلاسیں لگانے کیلئے پلیٹ فارم کے طور مائیکرو سافٹ ٹیموں کا استعمال کررہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک دوسرے کے درمیان اشتراک اور پلاننگ کیلئے ٹیچروں کے ذریعہ استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دھیرو بھائی امبانی اسکول آن لائن کلاسیں منعقد کرنے کیلئے وہائٹ بورڈ پلیٹ فارم کا بھی استعمال کرے گا۔


 طلبہ کیلئے لائیو آن لائن کلاسس کی شروعات
طلبہ کیلئے لائیو آن لائن کلاسس کی شروعات


10 ویں اور 12 ویں کلاس کے طالب علموں کیلئے ایک دن کے پورے شیڈیول کے ساتھ جمعرات کے روز آن لائن لائیو ٹیچنگ کی شروعات ہوئی۔ اگلے 4-5 دنوں میں تمام طالب علموں کیلئے لائیو آن لائن کلاسوں کی توسیع دی جائے گی۔ شیڈیولڈ کے مطابق اسکول 13سے 25مارچ تک کے بریک کے بعد نئے تعلیمی سال کیلئے آج دوباررہ کھل گئے، حالانکہ یہ آن لائن ہے۔


اسکولی بچوں ،ان کے والدین اور گرانڈ پیرنٹس کیلئے اپنے ابتدائی پیغام میں ریلائنس فاونڈیشن کی بانی چیئرپرسن اور دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ حالانکہ یہ ا سکول کیلئے ایک نئی تعلیمی مدت کا آغاز ہے، تاہم یہ پورا انتظام کووڈ۔19 کے چلتے پیدا ہوئے غیر معمولی حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کیونکہ ہر ایک کی صحت اور سلامتی کا خیال رکھنا ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل بورڈامتحان کی منسوخی کے اور 138 ممالک میں لاک ڈاون کے چلتے ایک بلین سے زیادہ بچے یا تقریباً 80فیصدی لرنرز متاثر ہوئے ہیں اور یہ کہDAIS بھی طالب علموں کی مکمل بہتری کیلئے فکر مند ہیں۔

 دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں ہم اپنے ہر بچے کی صحتمندی کیلئے پر وقف ہیں
دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں ہم اپنے ہر بچے کی صحتمندی کیلئے پر وقف ہیں


جیسا کہ ہمارا ملک 21 دن کے مکمل لاک ڈاون میں چلا گیا ہے، یہ ہر ایک کیلئے بہت اہم ہے وہ چوکس اور محتاط رہیں۔ گھر پر ہی رہیں۔ صحتمند رہیں۔ اور سب سے زیادہ اہم ہے شانت رہیں۔ دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں ہم اپنے ہر بچے کی صحتمندی کیلئے پر وقف ہیں۔ پہلے سے کہیں زیادہ، ہمارے لئے وقت ہے کہ ہم اپنے بچوں میں امید اور حوصلہ کو فروغ دیں۔ جبکہ ہمارا کیمپس بالکل بند رہے گا، DAIS نے اپنے ورچیول ا سکول پلیٹ فارم کے ذریعہ لائیو ٹیچنگ کی شروعات کررہے ہیں تاکہ ہمارے بچے اپنے گھروں پر ہی رہتے ہوئے محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔‘

 دھیرو بھائی  امبانی انٹرنیشنل ا سکول کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی   کا پیغام
دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل ا سکول کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی کا پیغام


نیتا امبانی نے مزید کہا’’ میرے پیارے بچوں، ہم آپ سبھی کو اسکول میں بہت مس کررہے ہیں لیکن ہمارے لئے آپ کی صحت، سلامتی اور بہتری سے بڑھ کر اور کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘یہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کے ٹیچرز، آپ کے دوست اور پورا DAIS پریوار آپ کے ساتھ ہے۔ ہم اس لڑائی کو ضرور جیتیں گے اور یقینا ہمارے اچھا وقت دوبارہ لوٹ کر آئے گا۔‘‘ کلاسیں منعقدہ کرنے کے علاوہ ا سکول نے آن لائن پی ٹی ایم کا بھی انعقاد کیا ہے خاص طور سے ان کلاسوں کیلئے جنہیں کووڈ۔ 19 کے خلاف احتیاط کے طور پر منسوخ کردیا گیا تھا۔
First published: Mar 27, 2020 05:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading