بیس سال کی ملازمت کے بعد ای میل کے ذریعے برطرفی، گوگل انجینئر نے کیا ہوں رد عمل
فائل فوٹو
انھوں نے لنک ڈن پر لکھا کہ گوگل میں تقریباً 20 سال کے بعد مجھے پتہ چلا کہ مجھے ایک ای میل کے ذریعے جانے کے لیے کہا گیا ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا اور مجھے افسوس ہے کہ مجھے ذاتی طور پر اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو الوداع کہنے کا موقع نہیں ملا۔
گزشتہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں گوگل، مائیکروسافٹ، ایمیزون، میٹا اور اسپاٹائف جیسی بہت سی بڑی کمپنیوں نے اپنے اداروں میں برطرفی کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ میں ان کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین نئی ملازمتیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ لوگ جنہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمتوں میں ان سرکردہ کٹوتیوں کا خمیازہ اٹھایا ہے، وہ سوشل میڈیا پر اپنے صدمے، غم اور تجربات شیئر کر رہے ہیں۔
حال ہی میں جیریمی جوسلن نامی ایک سافٹ ویئر انجینئر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے، جنھوں نے 2003 میں گوگل جوائن کیا تھا، انھیں ڈاؤن سائزنگ کے نتیجے میں دو دہائیوں کے بعد ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک خبر انہیں کارپوریشن کی طرف سے ایک ای میل کے ذریعے پہنچائی گئی۔ اب وائرل ہونے والی ٹویٹ میں جیریمی جوسلن نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا۔ ملازمین کی برخواستگی:
گوگل کی پیرینٹ کمپنی الفابیٹ پوری دنیا میں اپنے 12000 ملازمین کو برخاست کرنے جارہی ہے۔ گوگل کے سی ای او نے اسٹاک میمو میں بتایا ہے کہ کمپنی الفابیٹ 12000 لوگوں کو نکالنے جارہی ہے جو اس کے گلوبل ورک فورس کا 6 فیصد ہے۔ گوگل کے مطابق پوری دنیا میں اس برخاستگی سے گوگل کے ملازمین متاثر ہوں گے لیکن امریکہ میں گوگل کے ملازمین پر اس کا اثر فوراً پڑے گا۔
دو دن پہلے ہی مائیکروسافٹ نے بھی 10000 ملازمین کی چھنٹنی کا اعلان کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں ٹکنالوجی سیکٹر کی کئی معروف کمپنیوں نے اپنے یہاں سے ملازمین کو برخاست کیا ہے۔
انھوں نے لنک ڈن پر لکھا کہ گوگل میں تقریباً 20 سال کے بعد مجھے پتہ چلا کہ مجھے ایک ای میل کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا اور مجھے افسوس ہے کہ مجھے ذاتی طور پر اپنے دوستوں اور ساتھی کارکنوں کو الوداع کہنے کا موقع نہیں ملا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔