ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

DMRC Recruitment 2020: دلی میٹرو میں نوکری پانے کا سنہرا موقع، یہ ہے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ

دلی میٹرو کارپوریشن لمٹیڈ نے اشتہار جاری کر کے اسسٹنٹ منیجر (لینڈ) کے عہدوں پر بھرتیاں نکالی ہیں۔ ان عہدوں پر بھرتی کے لئے خواہش مند درخواست دہندگان براہ راست طور پر ڈی ایم آر سی ایل کی ویب سائٹ پر دستیاب ایپلی کیشن فارم کے ذریعہ درخواست دے سکیں گے۔

  • Share this:
DMRC Recruitment 2020: دلی میٹرو میں نوکری پانے کا سنہرا موقع، یہ ہے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ
دلی میٹرو میں نوکری پانے کا سنہرا موقع، یہ ہے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ

نئی دہلی۔ دلی میٹرو میں نوکری پانے کا سنہرا موقع ہے۔ دلی میٹرو کارپوریشن لمٹیڈ نے اسسٹنٹ منیجر کے عہدے پر بھرتیاں نکالی ہیں۔ اس کے لئے آپ کو ڈی ایم آر سی ایل کی آفیشیل ویب سائٹ  delhimetrorail.com کا رخ کرنا پڑے گا۔


دلی میٹرو کارپوریشن لمٹیڈ نے اشتہار جاری کر کے اسسٹنٹ منیجر (لینڈ) کے عہدوں پر بھرتیاں نکالی ہیں۔ ان عہدوں پر بھرتی کے لئے خواہش مند درخواست دہندگان براہ راست طور پر ڈی ایم آر سی ایل کی ویب سائٹ پر دستیاب ایپلی کیشن فارم کے ذریعہ درخواست دے سکیں گے۔ درخواست دہندگان اس بات کا دھیان رکھیں کہ ان عہدوں پر درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 نومبر 2020 ہے۔


شارٹ لسٹیڈ امیدواروں کی فہرست


درخواست جمع کرنے کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ اسے بھی ڈی ایم آر سی ایل کی ہی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکے گا۔ شارٹ لسٹ کئے گئے درخواست دہندگان کو انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔


اس پتے پر بھیجیں درخواست

ان عہدوں پر درخواست دینے کے لئے دلی میٹرو کارپوریشن لمٹیڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر جا کر بھرتی اشتہار کو ڈاون لوڈ کرنا ہو گا۔ اس اشتہار میں ایپلی کیشن فارم بھی دیا گیا ہے جسے ٹھیک سے بھر کر دیگر دستاویزات کے ساتھ 26 نومبر تک ایگزیکٹیو ڈائریکٹر( ایچ آر) ، دلی میٹرو کارپوریشن لمٹیڈ، میٹرو بھون، فائر بریگیڈ لین، بارہ کھمبا روڈ نئی دہلی کے پتے پر جمع کرنا ہو گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 09, 2020 12:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading