ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بڑی خبر: وزیر تعلیم نے بتایا کب منعقد کئے جائیں گے بورڈ کے امتحانات، جانئے اہم باتیں

مرکزی وزیر نے والدین اور طلباء سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پڑھائی کے تعلق سے وہ تناو میں نہ رہیں بلکہ تفریح کے ساتھ پڑھیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 27, 2020 04:32 PM IST
  • Share this:
بڑی خبر: وزیر تعلیم نے بتایا کب منعقد کئے جائیں گے بورڈ کے امتحانات، جانئے اہم باتیں
وزیر تعلیم نے بتایا کب منعقد کئے جائیں گے بورڈ کے امتحانات، جانئے اہم باتیں

نئی دہلی۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے بقیہ پیپرز کے لئے امتحان لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی ہو گا۔ ڈاکٹر نشنک نے پیر کو یہاں لاک ڈاؤن کے دوران طلباء کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا کی سی بی ایس سی کے باقی امتحانات کب ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے29 بنیادی مضامین کے جن پیپرس کے امتحانات نہیں ہوئے ہیں ان کےامتحانات اب تین مئی کے بعد لاک ڈاؤن ختم ہونے کی صورت میں لئے جائیں گے لیکن جو اختیاری مضامین ہیں ان کے امتحانات نہیں ہوں گے، ان کا فیصلہ داخلی تشخیص کی بنیاد پر کیا جائے گا۔


مرکزی وزیر نے والدین اور طلباء سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران پڑھائی کے تعلق سے وہ تناو میں نہ رہیں بلکہ تفریح کے ساتھ پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر آن لائن تعلیم میں مزید توسیع کی جائے گی۔ ڈاکٹر نشنک نے اساتذہ سے یہ بھی اپیل کہ ہے کہ وہ وزارت انسانی وسائل ترقی کے دیکشا اور دوسرے پلیٹ فارمز پر زیادہ سے زیادہ اپنے لیکچرز پوسٹ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم حاصل کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً16کروڑ طلباء نے آن لائن تعلیم کا استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ قریب12کروڑ طلباء نے خود پربھا پورٹل کا استعمال کیا ہے۔



انہوں نے بتایا کہ دیکشا پورٹل سی بی ایس سی کے ذریعہ گذشتہ سال ستمبر میں شروع کیا گیا تھا جس پر9000 سے زائد کورس کا مواد ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ودیا دان پارٹ2کو بھی لانچ کیا گیا تھا۔ نشنک نے بتایا کہ 1086ای نصاب دستیاب ہے۔ دوہزار سے زائد آڈیو اور 996ای کتب بھی دستیاب ہیں جس سے طلباءمستفیض ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن تعلیم کے بارے میں طلباء والدین اور اساتذہ نے بہت سی تجاویز پیش کی ہیں جن کا مطالعہ کیا جارہا ہےتاکہ ان میں سے کچھ کو مستقبل میں نافذ کیا جا سکے۔

ڈاکٹر نشنک نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران طلباء درسی کتب کے علاوہ دیگر کتابوں کا بھی مطالعہ کریں۔ اس کے لئے ایک ٹویٹر مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ ملک بھر کے آئی آئی ٹی جیسے ٹکنالوجی ادارے اور دیگر تعلیمی اداروں میں ہورہے تحقیقی کاموں کے لئے ’یکت‘نامی ایک پلیٹ فارم بھی لانچ کیا گیا ہے۔ طلباء اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
First published: Apr 27, 2020 04:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading