உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تعلیم اور صحیح رہنمائی سے منزل کے حصول میں ملتی ہے مدد: ماہرین تعلیم

     مسلم معاشرے کے بیشتر طلبا صحیح رہنمائی نہیں ہونے کے سبب اپنے مشن سے بھٹک جاتے ہیں اور پھر منزل ان سے کوسوں دور ہوجاتی ہے ۔

    مسلم معاشرے کے بیشتر طلبا صحیح رہنمائی نہیں ہونے کے سبب اپنے مشن سے بھٹک جاتے ہیں اور پھر منزل ان سے کوسوں دور ہوجاتی ہے ۔

    مسلم معاشرے کے بیشتر طلبا صحیح رہنمائی نہیں ہونے کے سبب اپنے مشن سے بھٹک جاتے ہیں اور پھر منزل ان سے کوسوں دور ہوجاتی ہے ۔

    • Share this:
    تعلیم اور صحیح تربیت سے ہی طلبا اپنی منزل کو حاصل کر سکتے ہیں ۔مسلم طلبا بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں لیکن وقت پر صحیح تربیت نہیں ملنے سے وہ اپنی منزل سے دور ہو جاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ کیریرکونسلنگ پروگرام میں ماہرین تعلیم نے کیا۔ واضح رہے کہ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں گرمیوں کی چھٹی میں مسلم طلبا کی کیریر کونسلنگ کو لیکر پروگرام کا انعقاد کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔ کیریر کونسلنگ پروگرام میں ان طلبا و طالبات کو مدعو کیاگیا تھا جنہوں نے گزشتہ مہینے میں  بورڈ کا امتحان دیا ہے اور اب وہ اپنے آگے کے کیریر کولیکر تذبذب کا شکار ہیں ۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ہائی اسکول کے بعد سے ہی اصل تعلیم شروع ہوتی ہے اور جو طلبا صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرکے اپنا سبجیکٹ چوز کرتے ہیں ان کے لئے منزل بہت آسان ہوتی ہے اور جن طلبا کو صلاحیت کے باؤجود کوئی گائیڈ کرنے والانہیں ہوتا ہے انکی صلاحیتیں دم توڑ جاتی ہیں ۔ مسلم معاشرے کے بیشتر طلبا صحیح رہنمائی نہیں ہونے کے سبب اپنے مشن سے بھٹک جاتے ہیں اور پھر منزل ان سے کوسوں دور ہوجاتی ہے ۔
    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن  نے سو سائٹی کے اغراض و مقاصد اور کیریر کونسلنگ پروگرام کی غرص وغایت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سو سائٹی کا مقصد مسلم طلبا کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ان کے بہتر کیریر کو لیکر ہر قدم پر رہنمائی کرنا ہے ۔سو سائٹی نے اپنے سروے میں پایا ہے کہ بیشتر مسلم طلبا جو ہائی اسکول اور ہائیرسیکنڈری اسکول پاس کرلیتے ہیں انہیں آگے کے کیریر کو لیکر کوئی خبر نہیں ہوتی ہے اور وہ عدم معلومات کے سبب ایسے سبجیکٹ کوچور کرتے ہیں جس سے ان کی ذہنی مطابقت نہیں ہوتی ہے ۔ سو سائٹی نے گرمیوں کی چھٹی میں طلبا کو کیریر کو لیکر گائیڈ کرنے اور ان کی رہنمائی کو لیکر پروگرام کا انعقاد کیاہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پروگرام میں جس تعداد میں طلبا نے شرکت کی ہے وہ ہمارے لئے امید افزا ہے ۔
    معروف سائسداں فرح قدوائی کہتی ہیں کہ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی نے طلبا کی ہمہ جہت نشو ونما اور کیریر گائیڈنس کو لیکر جو قدم اٹھایا ہے وہ وقت کا اہ تقاضہ ہے اور اسے اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔بچوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے بلکہ ان میں گائیڈنس کی کمی ہے اور جب انہیں وقت پر رہمائی مل جاتی ہے تب پھر یہ وہ کر دکھائے دیتے ہیں جس پر حیرت ہوتی ہے ۔بچوں ہائی اسکول اور ہائی سکینڈری کے بعد چند سبجیکٹ کو جانتے ہیں انہیں دوسرے سبجیکٹ کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے ۔بچوں کی حو صلہ افزائی کی ضرورت ہے اور جو سو سائٹی نے خود سے آگے نہ بڑھنے کے بہانے کرایٹ کر لئے ہیں اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے اور میں تو یہ بھی مشورہ دونگی کہ سو سائٹی کے ذریعہ بچوں کو اسکالرشپ دینے کے ساتھ انکی پوری تعلیم کے لئے انہیں ایڈاپٹ کرلینا چاہیئے تاکہ یہ بچے پوری توجہ کے ساتھ منزل کی جانب گامزن ہوسکیں ۔

    وہیں گرایجوایشن کی تعلیم حاصل کرنے والے محمد صادق خان کا کہنا ہے کہ سو سائٹی نے اسکالرشپ نہیں دی ہوتی تو میری تعلیم کا سلسلہ بند ہوگیا ہوتا ۔سو سائٹی کے ذریعہ فیس کو لیکر اسکالرشپ دی گئی ہے اب میں پوری توجہ سے پڑھائی کرسکوں گا اور انشا اللہ منزل پر پہنچ کر نہ صرف بتاؤں گا بلکہ اس سو سائٹی کا رکن بنوں گا تاکہ دوسرے بچوں کی تعلیم کا حصہ بن سکوں۔
    سو سائٹی کے ذریعہ کیریر کونسلنگ پروگرام کے اختتام پر پنتیس طلبا کو ان کی تعلیم کے لئے چیک تقسیم کئے گئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: