ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بجٹ  2021-22: NGO  کے ساتھ مل کر ملک  میں کھولے جائیں گے 100  نئے فوجی اسکول، اب ملیں گے زیادہ مواقع

Budget 2021: فوجی اسکولوں (Sainik School) میں پڑھا کر اپنے بچے کو آرمی افسر اور فائٹر پائلٹ بنانے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے۔ موجوہ بجٹ (Education Budget 2021-22) میں سینک اسکولوں کو لیکر ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala sitharaman) نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ این جی او (NGO) کے ساتھ مل کر مل میں 100 آرمی اسکول کھولے جائیں گے۔

  • Share this:
بجٹ  2021-22: NGO  کے ساتھ مل کر ملک  میں کھولے جائیں گے 100  نئے فوجی اسکول، اب ملیں گے زیادہ مواقع
این جی او (NGO) کے ساتھ مل کر مل میں 100 آرمی اسکول کھولے جائیں گے۔

Budget 2021: فوجی اسکولوں (Sainik School) میں پڑھا کر اپنے بچے کو آرمی افسر اور فائٹر پائلٹ بنانے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے۔ موجوہ بجٹ (Education Budget 2021-22) میں سینک اسکولوں کو لیکر ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala sitharaman) نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ این جی او (NGO) کے ساتھ مل کر مل میں 100 آرمی اسکول کھولے جائیں گے۔ غور طلب ہے کہ ملک میں 31 (Sainik School) پہلے سے کام کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے ملک میں 26 فوجی اسکول تھے لیکن وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے پانچ اور نئے (Sainik School) اسکول کھولنے کا راستہ صاف کیا تھا۔ اب زیادہ سے زیادہ بچوں کیلئئ سینک اسکول میں پھنے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔


وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے پارلیمنٹ میں سینک اسکولوں کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا، نیشنل ڈفینس اکیڈمی (NDA) میں ہر سال بڑی تعداد میں  فوجی اسکولوں (Sainik School) کے بچے بھی جا رہے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ این ڈی اے میں جانے والے بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 2016 میں 595 این ڈی اے میں 595 میں سے ے158 بچے سینک اسکول کے تھے۔ اسی طرح سے 2017 میں 644 میں سے 179 سینک اسکول کے تھے۔ وہیں 2018 میں 662 میں سے 147 بچے سینک اسکول کے سلیکٹ ہوئے تھے۔

فوجی اسکول میں ایسے ملتا ہے داخلہ۔۔۔

ستمبر سے ملنے لگتے ہیں داخلہ (ایڈمیشن) فارم

آن لائن اور آف لائن ہوتے ہیں ایڈمیشن
آن لائن داخلے کیلئے ویب سائٹ http://sainikschooladmission.in/ پر درخواست کر سکتے ہیں۔
جنوری میں ہوتے ہیں داخلہ امتحانات۔
صرف کلاس 6 اور 9 میں ہی ہوتے ہیں داخلہ۔
فروری میں جاری ہوتا ہے داخلہ امتحان کا رزلٹ۔
داخلہ امتحان کے ساتھ ہی پاس کرنا ہوتا ہے میڈیکل امتحان۔
میرٹ لسٹ میں نام آنے پر ہی ملتا ہے داخلہ۔
کلاس چھ میں داخلے کیلئے بچہ کلاس 5 میں پڑھ رہا ہو۔
کلاس 9 میں داخلے کیلئئ بچہ کلاس 9 میں پڑھ رہا ہو۔
کلاس 6 کیلئے داخلہ امتحان کے موضوع اور نمبر
ریاضی: 150
General Knowledge، سوشل سائنس اور سائنس: - 50
زبان: - 50
Reasoning power - 50
کل نمبر: 400

کلاس 9 کیلئے داخلہ امتحان کے موضوع اور نمبر
ریاضی: 200
انگلش: 50
سوشل سائنس: 50
سائنس: 50
Reasoning power - 50
کل نمبر: 400

واضح ہو کہ Education Budget 2021-22: ملک کا عام بجٹ پیر کو پیش کیا گیا ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے عام بجٹ پیش کیا ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے پیش ہوئے عام بجٹ میں تعلیم (Education Budget 2021-22) کو لیکر بھی کئی بڑے اعلان کئے گئے۔ انہوں نے لیہ میں میں سینٹرل یونیورسٹی بنائے جانے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ ملک میں ایک ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ملک میں تقریبا 100 نئے فوجی اسکول بنائے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں (tribal areas) میں 758 ایکلویا اسکول کھولے جائیں گے۔

چار کروڑ طلبا کیلئے 35 ہزار کروڑ۔۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ کے دوران بتایا کہ چار کروڑ طلبا کیلئے 35 ہزار کروڑ روپئے کی فراہمی کی جائے گی۔ انہوں نے آگے بتایا کی اسی علاقے میں مشترکہ عرب امارات کے ساتھ مل کر اسکل ٹریننگ پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ اس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکیں گے۔ اس سمت میں ہندستان اور جاپان بھی مل کر ایک پروجیکٹ چلا رہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 01, 2021 04:01 PM IST