مرکزی وزارت تعلیم نےجاری کیافارمنس گریڈنگ انڈیکس کاتیسرا انڈیشن، کونسی ریاستوں کو ملی کامیابی؟
انڈمان و نکوبار جزیرے ، لکشدویپ اور پنجاب نے رسائی کے معاملے میں 10فیصد (8 پوائنٹس) یا اس سے زیادہ کی بہتری دکھائی ہے۔
بیشتر ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام ریاستوں نےگزشتہ برسوں کے مقابلہ میں اپنے درجات میں بہتری لائی ہے۔ انڈمان و نکوبار جزیرے ، اروناچل پردیش ، منی پور ، پڈوچیری ، پنجاب اور تمل ناڈو نے اپنے پی جی آئی اسکورز میں 10فیصد یعنی 100 فیصد پوائنٹ میں اضافہ کیا ہے۔
مرکزی وزارت تعلیم نے مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشنک' کی منظوری کے بعد آج یہاں پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی) کا تیسرا ایڈیشن جاری کیا جس کے تحت پنجاب ، چنڈی گڑھ ، تمل ناڈو ، انڈمان و نکوبار جزیرے اور کیرالاکواے پلس پلس (++A) گریڈ دیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق پنجاب ، چنڈی گڑھ ، تمل ناڈو ، انڈمان ونکوبار جزیرے اور کیرالا کو پی جی آئی کے تیسرے ایڈیشن میں اے پلس پلس (++A) گریڈ دیا گیا ہے۔ جبکہ بیشتر ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام ریاستوں نےگزشتہ برسوں کے مقابلہ میں اپنے درجات میں بہتری لائی ہے۔ انڈمان و نکوبار جزیرے ، اروناچل پردیش ، منی پور ، پڈوچیری ، پنجاب اور تمل ناڈو نے اپنے پی جی آئی اسکورز میں 10فیصد یعنی 100 فیصد یعنی زیادہ پوائنٹ میں اضافہ کیا ہے۔
Five States and UTs, namely Andaman and Nicobar Islands, Chandigarh, Kerala, Punjab and Tamil Nadu have attained Level II (score 901-950), i.e., Grade I++ in PGI 2019-20. Download full report from here: https://t.co/kTvULvq7Phpic.twitter.com/pkNYB5jzO0
— Dr. Ramesh Pokhriyal Nishank (@DrRPNishank) June 6, 2021
انڈمان و نکوبار جزیرے ، لکشدویپ اور پنجاب نے رسائی کے معاملے میں 10فیصد (8 پوائنٹس) یا اس سے زیادہ کی بہتری دکھائی ہے۔ تیرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں انفراسٹرکچر اور سہولیات میں 10 فیصد (15 پوائنٹس) یا اس سے زیادہ کی بہتری آئی ہے ، جبکہ انڈمان و نکوبار جزیرے اور اڈیشہ میں 20 فیصد یا اس سے زیادہ کی بہتری آئی ہے۔
اروناچل پردیش ، منی پور اور اڈیشہ میں ایکویٹی (برابری) کی سطح میں 10 فیصد سے زیادہ بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں حکمرانی کے عمل کے معاملے میں 10 فیصد (36 پوائنٹس) یا اس سے زیادہ کی بہتری آئی ہے۔ انڈمان ونکوبار جزیرے ، آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، منی پور ، پنجاب ، راجستھان اور مغربی بنگال میں تقریبا 20 فیصد (72 پوائنٹس یا اس سے زیادہ) بہتری دکھائی گئی۔
State-wise performance in PGI 2019-20 shows that 33 States and UTs have improved their PGI scores in 2019-20 compared to the previous year. The major purpose of PGI is indeed to create environment that nudges States/UTs to continuously improve its performance. pic.twitter.com/VsK1gnnS61
— Dr. Ramesh Pokhriyal Nishank (@DrRPNishank) June 6, 2021
یہ انڈیکس ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام ریاستوں کو مختلف اقدامات کے ذریعہ تعلیم کے شعبے میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے ۔تمام ریاستیں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستیں تعلیم کے شعبے میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے اور ان پر کام کرنے میں معاون ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے تحت اسکولی تعلیم میں غیر معمولی تبدیلی لانے کے لئے پی جی آئی کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 70 پیرامیٹرز کے ایک سیٹ کے تحت گریڈ دیئے جاتے ہیں۔
پہلی مرتبہ اس انڈیکس کو 2019 میں جاری کیا گیا تھا جو 2017-18 میں ریاستوں اور مرکز کے کے زیر انتظام ریاستوں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا تھا۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔