Bihar Board 10th Result 2023 DECLARED: بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (BSEB) نے 10ویں جماعت کا نتیجہ (Bihar Board 10th Result 2023) آج یعنی 31 مارچ کو جاری کر دیا گیا ہے۔ نتیجہ کا اعلان ریاست کے وزیر تعلیم چندر شیکھر نے کیا۔ اس موقع پر بی ایس ای بی کے چیئرمین آنند کشور اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ جو طلباء اس امتحان میں شریک ہوئے ہیں وہ بہار بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر جا کر اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ امیدوار بہار بورڈ کے 10ویں کے نتائج 2023 کو براہ راست اس لنک http://biharboardonline.bihar.gov.in/ کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی نیچے دیے گئے ان اقدامات کے ذریعے، آپ نتیجہ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ اس سال دسویں جماعت کے امتحان میں کل 16 لاکھ 37 ہزار 414 امیدوار شامل ہوئے۔ اس میں سے کل 8,31,213 لڑکیاں اور 8,06,201 لڑکوں نے شرکت کی۔ بہار بورڈ کلاس 10ویں کا امتحان 14 فروری سے 22 فروری تک منعقد ہوا تھا۔
ان ویب سائٹس سے بہار بورڈ 10ویں کا نتیجہ 2023 چیک کریں۔iharboardonline.bihar.gov.in
results.biharboardonline.com
secondary.biharboardonline.com
ایس ایم ایس کے ذریعے بہار بورڈ 10ویں کا نتیجہ 2023 چیک کریں۔ایس ایم ایس کے ذریعے بہار بورڈ کا نتیجہ چیک کرنے کا بھی انتظام ہے۔ جن امیدواروں کا انٹرنیٹ کام نہیں کر رہا ہے وہ ایس ایم ایس بھیج کر بہار بورڈ میٹرک کا نتیجہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے بی ایس ای بی کا نتیجہ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے اسٹیپپس کو فالو کریں۔
درج ذیل پیغام کو ٹائپ کریں: BIHAR10 رول نمبر
اب اس میسج کو 56263 پر بھیج دیں۔
بہار بورڈ 10ویں کا نتیجہ 2023 کیسے چیک کریں۔بہار بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر جائیں۔
ہوم پیج پر دستیاب بہار بورڈ 10ویں کے نتائج کے لنک پر کلک کریں۔
لاگ ان کی تفصیلات درج کریں اور submit پر کلک کریں۔
آپ کا بہار بورڈ 10 ویں کا نتیجہ اسکرین پر نظر آئے گا۔
بہار بورڈ 10ویں کا نتیجہ چیک کریں اور پیج ڈاؤن لوڈ کریں۔
مزید ضرورت کے لیے اس کی ہارڈ کاپی اپنے پاس رکھیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔