உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VC Prof. Najma Akhtar: پروفیسر نجمہ اختر کے نام سے ای میل کے ذریعہ ہراسانی، یونیورسٹی نے درج کی FRI

    تصویر جامعہ ملیہ ٹوئٹر

    تصویر جامعہ ملیہ ٹوئٹر

    Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ 30 اگست 2022 کو ایک فشنگ ای میل بھی موصول ہوئی تھی جس میں شرپسندوں نے وائس چانسلر کی شناخت ظاہر کی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Hyderabad | Mumbai | Bihar Sharif | Kolkata [Calcutta]
    • Share this:
      جامعہ ملیہ اسلامیہ (Jamia Millia Islamia) نے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر (Prof. Najma Akhtar) کی نقالی کی۔ اطلاع کے مطابق ان شرپسندوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کو ان کے موبائل نمبر پر فشنگ میسیج بھی بھیجے۔

      جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عہدیداروں نے ایک خط میں کہا ہے کہ جعلساز یونیورسٹی ملازمین کو پیغامات بھیجنے کے لیے مختلف نمبر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے جو تازہ ترین نمبر استعمال کیے وہ ہیں 9127210618 اور 8486634967 ہیں۔ اس سے قبل دھوکہ باز اپنے شکار کو نشانہ بنانے کے لیے 9860173993 اور 7000464368 موبائل نمبر استعمال کرتے تھے۔ سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پچھلے مہینے ان کی طرف سے اس طرح کی چار بار کوششیں کی گئی ہیں۔

      1 ستمبر 2022 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک پروفیسر کو ان کے موبائل فون پر ایک ایمیزون واؤچرز کا میسج موصول ہوا جس کی مالیت روپے 80,000 روپیے تھی۔ پروفیسر نے بعد میں بتایا کہ یہ ایک فشنگ میسیج ہے اور جلد ہی مذکورہ پروفیسر نے واقعہ کی اطلاع دی۔ جے ایم آئی کے کئی دیگر ملازمین نے بھی ایسے ہی واقعات کی اطلاع دی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ 30 اگست 2022 کو ایک فشنگ ای میل بھی موصول ہوئی تھی جس میں شرپسندوں نے وائس چانسلر کی شناخت ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد یونیورسٹی نے سائبر کرائم پورٹل پر اور مقامی پولیس کے ساتھ تمام معاملات کی شکایات درج کرائی ہیں اور توقع ہے کہ ایجنسیوں کے ذریعے جلد ہی مجرموں کو ضرور گرفتار کر لیا جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: