உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تعلیم کےساتھ تربیت پربھی زور، حیدرآباد میں ویل کیئرانڈیاسوشل ویلفیئرفاؤنڈیشن (WISWF) کاآغاز

    ’’ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن (WISWF)  تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرے گی‘‘

    ’’ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن (WISWF) تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرے گی‘‘

    اس موقع پرویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سرپرست اعلی ریکھا راؤ نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف طریقوں سے تربیت دے کر بااختیار بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اسکول سے ڈراپ اؤٹ ہونے والے طلبہ و طالبات کو ترجیح دی جائے گی۔

    • Share this:
      Hyderabad: آج کے دور میں تعلیمی ڈگریوں کے ساتھ ساتھ صلاحیتوں (اسکیلز)کی بھی خاص اہمیت ہے۔ ہر ایک طالب علم میں کوئی نہ کوئی خاص صلاحیت ہوتی ہیں، اس کو پہچان کر صحیح رخ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ورنہ تعلیمی اسناد کے باجود بھی کئی طلبہ عملی زندگی میں پچھے رہ جاتے ہیں۔ طلبہ کے اندر صحت مند مسابقت کی روح پیدا کرکے ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا چاہیے۔ تاکہ وہ عملی زندگی میں ایک کامیاب زندگی گزار سکے۔ ان خیالات کا اظہار فیصل خان صدر ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن، حیدرآباد (Welcare India Social Welfare Foundation, Hyderabad)نے کیا ہے۔

      فیصل خان نے کہا کہ سماج کی فلاح و بہبود (Social Welfare) کے لیے کام کرناہی ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد ہے۔ ہم پسماندہ اور دہی علاقوں کے طلبہ کی تعلیمی کفالت کے لیے بھی کوشش کریں گے اور انھیں کوئی نہ کوئی ہنر سیکھا کر خود کفیل بنائیں گے۔ فیصل خان نے کہا کہ بنا کسی تفریق کے ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت شہر حیدرآباد اور دیہی علاقوں میں خدمات فراہم کی جائے گی۔

      فنی تربیت کی فراہمی:

      اس موقع پرویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سرپرست اعلی ریکھا راؤ نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف طریقوں سے تربیت دے کر بااختیار بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اسکول سے ڈراپ اؤٹ ہونے والے طلبہ و طالبات کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں مزید تعلیمی پیش رفت کے لیے تیار کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم فنی تربیت فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ ہر طالب علم اپنی اسکیل کے تحت ذریعہ معاش کو اختیار کرسکے۔



      ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور بانی سید طاہر حسین نے کہا کہ ہمارا مشن ہندوستان میں سماجی بہبودکو فروغ دینا ہے، ہماری تنظیم کے ذمہ داروں میں سبھی مذاہب سے وابستہ لوگ شامل ہیں۔ یہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔ ہم اس تہذیب کو بھی فروغ دیں گے۔ہم نے بہت سے ماہرین تعلیم، پروفیسرس اور مختلف شعبہ جات کے پروفیشنلس کی خدمات حاصل کی ہے۔ تاکہ ہم اجتماعی طور پر سماج میں مل کر تعمیر ی کام انجام دے سکے۔

      یہ بھی پڑھیں:


       

      واضح رہے کہ ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ اجلاس 20جولائی کی شام میڈیا پلس، حیدرآباد میں منعقد کیا گیا، جس میں ویل کیئر انڈیا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام ذمہ داروں کے علاوہ حاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: