ESIC سے اکتوبر میں جڑے 12.19 لاکھ ممبرس، جانیے EPFO میں کتنے لوگوں نے کی نئی انٹری
ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ESIC)
رپورٹ کے مطابق ایمپلائی پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن یا ای پی ایف او (EPFO) کی اسکیم سے جڑنے والے سبسکرائبر کی تعداد اکتوبر میں 12.73 لاکھ رہی جو ستمبر 2021 میں 13.97 لاکھ تھی۔ ای پی ایف او کی اسکیم سے ستمبر 2017 سے لے کر اکتوبر 2021 کے دوران گراس طور سے قریب 4.79 کروڑ سبسکرائبر جڑے۔
نئی دہلی: ایمپلائز اسٹیٹ بیمہ نگم یعنی آئی ایس آئی سی (Employees’ State Insurance Corporation) چلائی گئی سماجی تحفظ کی اسکیم سے سال اکتوبر میں 12.19 لاکھ نئے ممبرس جڑے۔ یہ اعدادوشمار ملک میں منظم شعبے میں روزگار کی صورتحال کو بیان کرتا ہے۔ پچھلے مہینے یعنی ستمبر 2021 میں اس اسکیم سے 13.57 لاکھ نئے ممبر جڑے تھے۔
تازہ اعدادوشمار نیشنل اسٹیٹیکل آفس یعنی این ایس او (NSO) کی جانب سے جاری رپورٹ کا حصہ ہے۔ اس تعلق سے جمعہ کو جاری سرکاری اعدادوشمار کے طمابق، آئی ایس آئی سی سے جڑنے والے ممبرس کی تعداد اپریل میں 10.78 لاکھ، مئی میں 8.91 لاکھ، جون میں 10.68 لاکھ، جولائی میں 13.40 لاکھ اور اس سال اگست میں 13.47 لاکھ تھی۔
وہیں جون، جولائی اور اگست کے اعداددوشمار اس سال اپریل کے وسط میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کے بعد ریاستوں کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد اضافہ دکھاتے ہیں۔ این ایس او کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال یعنی 2020-21 میں آئی ایس آئی سی سے جڑنے والے ممبرس کی تعداد قریب 1.15 کروڑ تھی۔ وہیں 2019-20 میں یہ اعدادوشمار 1.51 کروڑ جب کہ 2018-19 میں 1.49 کروڑ تھی۔
ستمبر، 2017 سے مارچ 2018 کے دوران ای ایس آئی سی اسکیم سے 83.35 لاکھ نئے سبسکرائبرس جڑے۔ وہیں ستمبر 2017 سے اکتوبر 2021 کی مدت میں ای ایس آئی سی سے 5.82 کروڑ نئے ممبرس جڑے ہیں۔ یہ رپورٹ ای ایس آئی سی، ای پی ایف او اور پی ایف آر ڈی اے کی جانب سے چلائی جارہی مختلف سوشل سیکورٹی اسکیم کے نئے سبسکرائبر سے متعلق روزگار کے اعدادوشمار پر مبنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایمپلائی پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن یا ای پی ایف او (EPFO) کی اسکیم سے جڑنے والے سبسکرائبر کی تعداد اکتوبر میں 12.73 لاکھ رہی جو ستمبر 2021 میں 13.97 لاکھ تھی۔ ای پی ایف او کی اسکیم سے ستمبر 2017 سے لے کر اکتوبر 2021 کے دوران گراس طور سے قریب 4.79 کروڑ سبسکرائبر جڑے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔