ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

جموں وکشمیر: نیشنل اسکول آف ڈراما کا ریجنل سینٹر قائم کرنے کا تھیٹرشخصیات نے کیا خیرمقدم

جموں وکشمیر کی تھیٹر شخصیات اور اس سے جُڑے دیگر افراد نے یوٹی میں نیشنل اسکول آف ڈراما کا ریجنل سینٹر قائم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان شخصیات کا ماننا ہےکہ یہ سینٹر قائم کرنے سے نہ صرف تھیٹرکو ایک نئی جہت ملےگی، بلکہ نوجوان افراد میں تھیٹرکی صلاحیتوں میں نکھار لانے میں مدد ملے گی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: نیشنل اسکول آف ڈراما کا ریجنل سینٹر قائم کرنے کا تھیٹرشخصیات نے کیا خیرمقدم
جموں وکشمیر: نیشنل اسکول آف ڈراما کا ریجنل سینٹر قائم کرنے کا تھیٹرشخصیات نے کیا خیرمقدم

جموں: جموں وکشمیر کی تھیٹر شخصیات اور اس سے جُڑے دیگر افراد نے یوٹی میں نیشنل اسکول آف ڈراما کا ریجنل سینٹر قائم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان شخصیات کا ماننا ہےکہ یہ سینٹر قائم کرنے سے نہ صرف تھیٹرکو ایک نئی جہت ملےگی، بلکہ نوجوان افراد میں تھیٹرکی صلاحیتوں میں نکھار لانے میں مدد ملے گی۔ جموں و کشمیرکے مشہور تھیٹر اداکار بھوانی بشیر یاسر نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئےکہا کہ جیہ ریجنل سینٹر قائم ہونے سے جموں و کشمیر کے آرٹ، کلچر اور تہزیب و تمدن کو اجاگرکرنے میں مدد ملے گی۔


انہوں نے کہا کہ اس مرکز میں تربیت پانے والے تھیٹر اداکاروں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا اور وہ یہاں کے تہذیب و تمدن کو بہتر طریقے سے اجاگر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ بشیر بھوانی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے جموں و کشمیر کی صدیوں پرانی تہذیب و تمدن کی وراثت کو قومی اور بین الا اقوامی سطح پر مزید فروغ حاصل ہوپائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ایس ڈی کا ریجنل سینٹر قائیم ہونے سے جموں و کشمیر کے تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔ بشیر بھوانی نے کہا کہ جو بھی  افراد اس سینٹر میں کورس مکمل کریں گے، انہیں نیشنل اسکول آف ڈراما میں ایڈوانس سطح کے کورسز میں تربیت پانے کا موقع فراہم ہوگا۔


واضح رہے کہ بشیر بھوانی 1984 بیچ کے این ایس ڈی کے طالب علم رہے ہیں اور انہوں نے کئی فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔ سنگیت ناٹک اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ اور سابق ڈائیریکٹر شری رام سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس مشتاق کاک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قابل تعریف ہے ۔ اس نمائیندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  چونکہ جموں و کشمیر میں پرفارمنگ آرٹ سے متعلق کسی بھی یونیورسٹی میں شعبہ قائیم نہیں کیا گیا ہے ایسے میں  این ایس ڈی کا یہ اقدام یہا ں کے تھیٹر سے جھُڑے افراد اور طلبہ کے لئے کافی سود مند ثابت ہوگا۔ مشتاق کاک کا کہنا ہے کہ یہ مرکز قائیم ہونے سے جموں و کشمیر کے آرٹ اینڈ کلچر کو بہتر طریقے سے سامنے لایا جاسکے گا۔


انہوں نے کہا کہ  جموں و کشمیر  کے نوجوانوں میں تھیٹر کے ساتھ جُڑنے کی کافی خواہش ہے اور یہ سینٹر قائیم ہونے سے انکاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ تھیٹر سے وابستہ دیگر کئی نوجوان اداکاروں نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ این ایس ڈی جلد سے جلد یہ ریجنل سینٹر قائیم کرے تاکہ تھیٹر سے جُڑے  خواہشمند افراد اسے سے استفعادہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ نیشنل سکول آف ڈرامہ کے چیرمین پریش راول نے سات مارچ کو یہ کہا تھا کہ این ایس ڈی جموں و کشمیر میں ایک ریجنل سینٹر قائیم کرنے کے بارے میں غور و خوض کر رہا ہے۔ پریش راول نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ یو ٹی میں  تھیٹر کو بڑھاوا دینے کے لئے این ایس ڈی یہاں ریجنل سینٹر قائیم کرے۔ پریش راول نے کہا کہ  اس بارے میں عنقریب ہی تمام متعلقہ افراد کے ساتھ صلاح مشورہ کیا جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 08, 2021 10:14 PM IST