ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

میرٹھ: اسکول کھلنے سے کھلے بچوں کے چہرے، آف لائن کلاس میں پہلے دن بچوں کی خاطر خواہ تعداد

چھٹی سے لے کر بارہویں جماعت تک کے بچوں کی آف لائن تعلیم کی شروعات کے بعد آج سے اُتر پردیش میں پرائمری کلاسیز کی آف لائن تعلیم کی شروعات بھی ہو گئی ہے۔ میرٹھ میں خاص طور پر سرکاری اور اقلیتی آبادی والے علاقوں کے پرائیویٹ پرائمری اسکولوں میں آج پہلے دن طالب علموں کی خاطر خواہ تعداد نظر آئی۔

  • Share this:
میرٹھ: اسکول کھلنے سے کھلے بچوں کے چہرے، آف لائن کلاس میں پہلے دن بچوں کی خاطر خواہ تعداد
میرٹھ: اسکول کھلنے سے کھلے بچوں کے چہرے، آف لائن کلاس میں پہلے دن بچوں کی خاطر خواہ تعداد

میرٹھ: چھٹی سے لے کر بارہویں جماعت تک کے بچوں کی آف لائن تعلیم کی شروعات کے بعد آج سے اُتر پردیش میں پرائمری کلاسیز کی آف لائن تعلیم کی شروعات بھی ہو گئی ہے۔ میرٹھ  میں خاص طور پر سرکاری اور اقلیتی آبادی والے علاقوں کے پرائیویٹ پرائمری اسکولوں میں آج پہلے دن طالب علموں کی خاطر خواہ تعداد نظر آئی۔

حکومت کی جانب سے جاری ہدایات اور شرائط کے ساتھ آج سے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پہلی جماعت سے لے کر پانچویں جماعت تک بھی آف لائن تعلیمی سلسلے کی شروعات ہو گئی ہے۔ سرکاری ہدایات کے مطابق آج سبھی سرکاری پرائمری اسکولوں میں اساتذہ نے بچوں کا استقبال کیا۔ وہیں اقلیتی آبادی والے علاقوں کے پرائیویٹ پرائمری اسکولوں میں بھی ایک سال کے طویل وقفے کے بعد تعلیمی سلسلے کی شروعات سے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ میں بھی جوش اور خوشی نظر آئیاحتیاطی اقدامات کے ساتھ ایک سال بعد اسکولوں میں کلاسز کی شروعات سے طلبا اور طالبات کے چہروں پر خوشی نظر آئی۔


بچوں نے ہفتے میں دو دن کے بجائے سبھی دنوں میں کلاس چلانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ میرٹھ میں سرکاری اور چھوٹے پرائیویٹ اسکولوں میں جہاں آج سے باضابطہ طور پر پرائمری کلاسز کے آف لائن تعلیمی سلسلے کی شروعات ہوگئی۔ وہیں شہر کے کانونٹ اسکولوں میں ان دنوں پرائمری کلاس کے بچوں کے سالانہ آن لائن امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ کانونٹ اسکول اب نئے تعلیمی سیشن سے آف لائن کلاسز کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 01, 2021 11:24 PM IST