உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ONGC Recruitment 2022:جلدی کریں اپلائی، ONGC میں ان عہدوں پر درخواست کرنے کے لئے بچے ہیں چند دن، ہوگی اچھی تنخواہ

    ONGC Recruitment 2022

    ONGC Recruitment 2022

    خواہشمند اور اہل امیدوار جو بھی ابھی تک ان عہدوں (ONGC Recruitment 2022) کے لئے درخواست ابھی تک نہیں دئیے ہیں، وہ ONGC کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپلائی کرسکتے ہیں۔ ان عہدوں (ONGC Recruitment 2022) پر درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 جنوری 2022 ہے۔

    • Share this:
      ONGC Recruitment 2022: آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹیڈ (ONGC) میں نوکری (Govt Job) کی تلاش کررہے نوجوانوں نے ہیومن ریسورس ایگزیکٹیو اور پبلک ریلیشن آفیسر کے عہدوں (ONGC Recruitment 2022) پر درخواست دینے کے لئے صرف 5 دن باقی بچے ہیں۔ خواہشمند اور اہل امیدوار جو بھی ابھی تک ان عہدوں (ONGC Recruitment 2022) کے لئے درخواست ابھی تک نہیں دئیے ہیں، وہ ONGC کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپلائی کرسکتے ہیں۔ ان عہدوں (ONGC Recruitment 2022) پر درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 جنوری 2022 ہے۔

      اس کے علاوہ امیدوار سیدھے اس لنک https://www.ongcindia.com/wps/wcm/connect پر کلک کرکے بھی ان عہدوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لنک https://www.ongcindia.com/wps/wcm/connect/e2255c4f-2e98 کے ذریعے آفیشل نوٹیفکیشن (ONGC Recruitment 2022) کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس بھرتی ONGC Recruitment 2022 کے طریقہ کار کے تحت مجموعی طور پر 21 عہدوں پر بھرتیاں ہوں گی۔

      ONGC Recruitment 2022 کے لئے اہم تاریخ
      درخواست دینے کی آخری تاریخ: 4 جنوری 2022

      ONGC Recruitment 2022 کے لئے مکمل تفصیل
      ایچ آر ایگزیکٹیو - 15
      پبلک ریلیشن آفیسر - 06

      ONGC Recruitment 2022 کے لئے اہلیت
      HR ایگزیکٹیو - امیدواروں کو کسی بھی تسلیم شدہ ادارے سے کم از کم 60 فیصد نمبرات کے ساتھ پرسنل مینجمنٹ یا ایچ آر ڈی یا ایچ آر ایم میں ماہر ہونے کے ساتھ MBA یا کم از کم 60 فیصد نمبرات کے ساتھ پرسنل مینجمنٹ یا آئی آر یا لیبر ویلفیئر میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری ہونی چاہیے۔

      Public Relation Officer- امیدواروں کے پاس کم از کم 60فیصد نمبروں کے ساتھ کسی بھی تسلیم شدہ ادارے سے پبلک ریلیشن/جرنلزم/ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویٹ یا ڈپلومہ ہونا چاہیے۔

      ONGC Recruitment 2022 کے لئے عمر کی حد
      بنا ریزرویشن / ای ڈبلیو ایس - 30 سال
      او بی سی (این سی ایل) - 33 سال
      ایس سی /ایس ٹی - 35 سال
      پی ڈبلیو بی ڈی - 40 سال

      ONGC Recruitment 2022 کے لئے انتخاب کا طریقہ کار
      امیدواروں کا انتخاب یو جی سی -نیٹ-جون 2020 میں مظاہرہ اور پرسنل انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: