اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اردوصحافیوں کیلئے 40 انڈر 40 ایوارڈس کا پہلی باراعلان، یہ ہے درخواست دینا کاآسان طریقہ کار

    یہ ایک ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

    یہ ایک ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

    ہندوستان میں اردو صحافت کی شاندار تاریخ رہی ہے۔ ایکسچینج 4 میڈیا (exchange4media) کا اردو صحافت پروگرام 40 انڈر 40 ایوارڈس اردو صحافیوں کے مثالی کام کو تسلیم کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ایکسچینج 4 میڈیا (exchange4media) کا اردو صحافت کے پہلے ایڈیشن کے تحت 40 انڈر 40 ڈومین میں پیشہ ور صحافیوں کو پہنچان کر انھیں ایوارڈ سے نوازنا ہے، چاہے وہ پرنٹ ہو، ٹیلی ویژن ہو یا ڈیجیٹل۔ فہرست میں ایڈیٹرز، رپورٹرز، اینکرز، صحافی، مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل میڈیا پروفیشنلز، ویڈیو گرافرز، نیوز پروڈیوسرز اور ویڈیو ایڈیٹرز شامل ہوں گے۔

      ایکسچینج 4 میڈیا کی ویب سائٹ کے مطابق ہم 40 سال سے کم عمر کے ہندوستان کے ٹاپ 40 اردو صحافیوں کی تلاش میں ہیں۔ پرنٹ، ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری 2023 ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم اس لنک پر جائیں: https://e4mevents.com/urdu-journalism-40-under-40/

      منتخب کردہ چالیس اردو صحافیوں کی یہ فہرست انتہائی سخت جیوری کی جانب سے غور و فکر کے بعد سامنے آئے گی، جس میں ہر ایک صحافی کو مکمل جانچ کے بعد 40 نمایاں صحافیوں کے زمرہ کے تحت ایواڈ سے نوازا جائے گا، جو اپنے ہم عمر افراد کے لیے رجحان ساز اور مثالی نمونہ ہوں گے اور انہوں نے اپنے متعلقہ شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ہندوستان میں اردو صحافت کی شاندار تاریخ رہی ہے۔ ایکسچینج 4 میڈیا (exchange4media) کا اردو صحافت پروگرام 40 انڈر 40 ایوارڈس اردو صحافیوں کے مثالی کام کو تسلیم کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

      آخری تاریخ 28 فروری 2023 سے قبل آن لائن درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: