اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کھانے پینے کے مصنوعات کی جانچ میں ملک کے باوقار اداروں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے کیونکہ اس کی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری "ایف ٹی ایلFTL" اب مرکزی وزارت تجارت اور صنعت کے تحت نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ ( این اے بی ایل NABL) سے تسلیم شدہ ہے۔ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا کے طریقہ کار کے مطابق کھانے کے نمونوں کے لیے تصدیق شدہ جانچ اور تجزیہ رپورٹ فراہم کرنے کا اختیار دیا ہے اور یہ پہلی بار ممکن ہوا ہے کہ جموں کشمیر UT میں کسی یونیورسٹی کی لیبارٹری کو اس طرح کی منظوری دی گئی ہے اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ اب باضابطہ طور پر فوڈ سیفٹی ایکو سسٹم کا حصہ بن گئی ہے۔
اب اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ Food Testing Laboratory of Islamic University awantipora کے پاس منظور شدہ کھانے کی اشیاء کی جانچ کا اختیار ہوگا جہاں پر انتہائی جدید ترین آلات کا استعمال کر کے کسی بھی ملاوٹ والے چیزوں کا پتہ لگایا جاسکے گا۔ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے ایچ او ڈی فوڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ایچ آر نائیک اور ڈاکٹر بی این ڈار (کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر سجاد احمد صوفی (فوڈ اینالسٹ) ، ڈاکٹر درخشن مجید (کوالٹی منیجر) کے علاؤہ ڈاکٹر ہلال اے مکرو (ٹیکنیکل منیجر)، معاون عملہ اور یونیورسٹی کے دیگر افسران جو ایکریڈیٹیشن کے عمل سے وابستہ ہیں،پر مشتمل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں قائم فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری "NABLایکریڈیشن ملنے کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریز کی فوڈ انڈسٹریز کو ان کے کھانے کے نمونوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ بھیجے گئے کھانے کے نمونوں کی جانچ کرنے میں مدد فراہم کر گی۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔