نئی دہلی : رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) جامعہ ملیہ اسلامیہ سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئیر پلاننگ کے چار طلبہ انڈین فاریسٹ سروس دو ہزار اکیس میں منتخب ہوئے ہیں۔ کامیاب طلبہ کے نام ہتیش کھانڈیوال، شری کانت کیلنگن ڈرے، اقبال رسول ڈار اور تحسین بانو داؤدی ہیں۔ ان طلبہ کا انتخاب انڈین فاریسٹ سروس کے تحریری امتحان دوہزار اکیس میں بہترین مظاہرے کی بنیاد پر ہوا ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے یہ امتحان 27 فروری تا 6 مارچ 2022 کو منعقد کرایا تھا اور شخصیت کی پرکھ کے لیے انٹرویو جون 2022 میں ہوئے تھے۔
شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر کی اہل قیادت اور یونیورسٹی انتظامیہ کے سرگرم تعاون کی وجہ سے یہ سینٹر بہترین اور حوصلہ افزا نتائج پیش کررہا ہے۔ اس سے پیش تر اس سال مئی میں بشمول آل انڈیا فرسٹ رینک حاصل کرنے والی شروتی شرما کے آر سی اے کے تیئس طلبہ نے یو پی ایس سی امتحان پاس کیا تھا۔
سول سروس امتحان کی تیاری کے سلسلے میں آرسی اے میں داخلے کے خواہاں طلبج تیس جون دوہزار بائیس تک اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں ۔
انٹر نس ٹسٹ رہنما خطوط اور نظام الاوقا ت سائٹ http//:jmicoe.in/ پر دستیاب ہے۔ انٹرنس ٹسٹ بارہ جولائی 2022 کو ملک کے دس شہروں میں منعقد کرائے جائیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔