உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pariksha Pe Charcha 2021:امتحانات سے پہلے،طلبا،والدین اور اساتذہ سے وزیراعظم کریں خطاب، آن لائن منعقد ہوگا پروگرام

    ’پرکشا پہ چرچہ2021‘ پوری طرح آن لائن منعقد کیاجارہاہے

    ’پرکشا پہ چرچہ2021‘ پوری طرح آن لائن منعقد کیاجارہاہے

    اس مرتبہ کا ’پرکشا پہ چرچہ2021‘ پوری طرح آن لائن منعقد کیاجارہاہے اور یہ پوری دنیا کے طلبا کے لئے کھلا ہوا ہے۔ آیئے ہم امتحان میں کسی دباؤ کے بغیر مسکراہٹ کے ساتھ شامل ہوں۔

    • Share this:
      نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی ’پرکشا پہ چرچہ 2021‘(Pariksha Pe Charcha 2021) کے دوران پوری دنیا کے طلبا ، ٹیچروں اور والدین سے آن لائن بات چیت کریں گے۔کئی ٹوئیٹ پیغامات میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’اب جبکہ ہمارے بہادر # امتحان کے جانباز وں نے اپنے امتحان کے لئے کمر کس لی ہے، اس مرتبہ کا ’پرکشا پہ چرچہ2021‘ پوری طرح آن لائن منعقد کیاجارہاہے اور یہ پوری دنیا کے طلبا کے لئے کھلا ہوا ہے۔ آیئے ہم امتحان میں کسی دباؤ کے بغیر مسکراہٹ کے ساتھ شامل ہوں۔


      عوام الناس کے مطالبے پر ’ پرکشا پہ چرچہ 2021‘ (Pariksha Pe Charcha 2021) میں والدین اور ٹیچرس بھی شامل ہوں گے۔ یہ ایک سنجیدہ موضوع پر ہلکا پھلکا تبادلہ خیال ہوگا۔ میں اپنے طالب علم دوستو ں ان کے حیرت زدہ والدین اور سخت محنت کرنے والے ٹیچروں سے کہتا ہوں، کہ وہ بڑی تعداد میں’پرکشا پہ چرچہ 2021‘ پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔اس پروگرام میں شرکت کے لیے طلبا، اساتذہ اور والدین کو پہلے سے رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ رجسٹریشن کا آغاز آج سے یعنی 18فروری سے ہوچکاہے جو 14مارچ تک جاری رہے گا ۔ رجسٹریشن کروانے کے لیے یہاں کلک کریں


      اسکول اور کالج کے طلبا کے ساتھ وزیراعظم کا رابطہ کا پہلا پروگرام ’’ پرکشا پے چرچہ1.0 ‘‘ تال کٹورہ اسٹیڈیم نئی دہلی میں 16 فروری 2018 کو منعقد ہوا تھا۔ اسکول اور کالج کے طلبا کے ساتھ رابطہ پروگرام کا دوسرا ایڈیشن ’’پرکشا پے چرچہ 2.0‘‘ بھی نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں 29 جنوری 2019 کو ہوا تھا۔ اسکول طلبا کے ساتھ وزیراعظم کے رابطہ پروگرام کا تیسرا ایڈیشن ’’ پرکشا پے چرچہ2020‘‘ تال کٹورہ اسٹیڈیم نئی دہلی میں 20 جنوری 2020 کو منعقد ہوا تھا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: