உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سول سروسیز کی ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی حیدرآباد میں بالکل مفت کوچنگ،7نومبر کو کل ہند سطح پر ٹسٹ، ملک بھر میں 78مراکز کا قیام

    سول سروسیز کی ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی حیدرآباد میں بالکل مفت کوچنگ

    سول سروسیز کی ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی حیدرآباد میں بالکل مفت کوچنگ

    ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے میڈیا کو آج اس انٹرنس امتحان سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹسٹ اتوار 7 نومبر کو منعقد ہوگا۔ تحریری امتحان دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد کیاجائے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد : حال ہی میں یوپی ایس سی امتحان میں دو طلبہ کل ہند سطح پر 58 واں رینک حاصل کرنے والے فیضان احمد اورکل ہند سطح پر 270 واں رینک حاصل کرنے والے حارث سمیر کے بعد اب مسلم نوجوانوں میں اعلی تعلیم کی شمع روشن کرنے کی مساعی میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس خصوص میں سرگرمی کے ساتھ کوششوں کا آغاز کردیاگیا ہے۔ ان دونوں طلبہ نے حیدرآباد کی ایم ایس کی آئی اے ایس اکیڈمی سے تربیت حاصل کی تھی۔ مسلم نوجوانوں کو سول سروسیز کیلئے تیار کرنے کے سلسلہ میں عزم کے ساتھ آئی اے ایس اکیڈمی کی جانب سے 7نومبر کو کل ہند سطح کا داخلہ ٹسٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس کے لئے ملک کے بھر میں 78شہروں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

      ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے میڈیا کو آج اس انٹرنس امتحان سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹسٹ اتوار 7 نومبر کو منعقد ہوگا۔ تحریری امتحان دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد کیاجائے گا۔ طلبہ کی سہولت کیلئے 78 شہروں میں امتحانی مراکز کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلہ کا رجسٹریشن بذریعہ آن لائن ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پر کروایاجاسکتا ہے۔

      انہوں نے بتایا کہ تحریری امتحان میں کامیاب طلبہ کا انٹرویو دہلی اور حیدرآباد میں لیا جائے گا۔ انٹرویو میں دوردراز شہروں سے آنے والے طلبہ کو ٹرین یا بس کا کرایہ ادا کیا جائے گا۔ انور احمد نے بتایا کہ اس ٹسٹ کو پاس کرنے اور اسکے بعد انٹرویو کے ذریعہ منتخب طلبہ کو حیدرآباد میں قائم ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں کوچنگ بالکل مفت ہے جہاں طلبہ کو قیام و طعام کے ساتھ ساتھ اسٹڈی کے لئے سازگار ماحول اور ہر طرح کی سہولیات اور رہبری فراہم کی جاتی ہے۔

      حیدرآباد میں قا یم یہ اکیڈیمی گزشتہ پانچ سالوں سے سول سروسس کے امتحان کی تیا ری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے مفت اقامتی آئی اے ایس کوچنگ کا انتظام کر رہی ہے۔ انور احمد نے کہا کہ ملک قوم و ملت کیلئے بہتر بیوروکریٹس تیار کرنے میں اپنی اعانت کے مقصد سے ایم یس نے خدمت مہم کے تحت آئی اے ایس اکیڈیمی کا آغاز کیا تھا اور اللہ کے فضل سے صرف چار سال کے اندر ہی اسکے پھل آنا شروع ہو چکے ہیں اور امسال دو طلبہ فیضان احمد اور حارث سمیر نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

      جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے خواہشمند طلبہ کے لیے سری نگر میں امتحانی مرکز قایم کیا گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: