உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Schools Reopening: دہلی سے بہار تک کن ریاستوں میں ہورہاہےاسکولوں کا دوبارہ آغاز، جانیے تفصیلات

    اترپردیش حکومت نے ریاست میں کووڈ۔19 کیسوں میں کمی کی وجہ سے 7 فروری 2022 سے اسکول اور کالج دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اسکول دوبارہ کھلیں گے۔ باقی کلاسیں ابھی دوبارہ نہیں کھل رہی ہیں۔

    اترپردیش حکومت نے ریاست میں کووڈ۔19 کیسوں میں کمی کی وجہ سے 7 فروری 2022 سے اسکول اور کالج دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اسکول دوبارہ کھلیں گے۔ باقی کلاسیں ابھی دوبارہ نہیں کھل رہی ہیں۔

    اترپردیش حکومت نے ریاست میں کووڈ۔19 کیسوں میں کمی کی وجہ سے 7 فروری 2022 سے اسکول اور کالج دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اسکول دوبارہ کھلیں گے۔ باقی کلاسیں ابھی دوبارہ نہیں کھل رہی ہیں۔

    • Share this:
      نئے سال کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں کووڈ ۔19 کے کیسوں میں کمی آنا شروع ہوئی ہے۔ اسی لیے کئی ریاستوں نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ مغربی بنگال، پنجاب، مہاراشٹر نے پچھلے ہفتے پہلے ہی اسکول دوبارہ کھول دیے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں آج بروز پیر 7 فروری 2020 سے اسکولوں کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ یہاں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے والی ریاستوں کی فہرست پیش ہے:

      اتر پردیش:

      یوپی حکومت نے ریاست میں کووڈ۔19 کے کیسوں میں کمی کی وجہ سے 7 فروری 2022 سے اسکول اور کالج دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ سی ایم نے ایک انتظامی میٹنگ میں کہا تھا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اسکول دوبارہ کھلیں گے۔ باقی کلاسیں ابھی دوبارہ نہیں کھل رہی ہیں۔ آن لائن کلاسز اسی وقت جاری رہیں گی۔ 17 جنوری کو ریاست میں ایکٹو کیسز 1,01,600 تھے اور اب یہ 41,000 پر آ گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر یہ صفر ہو سکتا ہے۔

      گجرات:

      یوپی حکومت کی طرح گجرات حکومت نے بھی آج سے پہلی تا نوویں جماعت تک اسکول دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ محکمہ تعلیم کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری، نجی اور گرانٹ ان ایڈ اسکول پیر سے فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا آن لائن تدریس جاری رہے گی اور طلبا اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی طرز تعلیم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ریاست میں کووڈ۔19 کے کیسوں میں اضافے کی وجہ سے اسکول دسمبر 2021 سے بند ہیں۔

      بہار:

      بہار میں آٹھوویں جماعت کے طلبا کے لیے 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ اسکول کھل رہے ہیں اور نوویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کو ’فل کیپاسٹی‘ کے ساتھ اسکول جانے کی اجازت ہے۔ اسکولوں کے علاوہ کالج اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بھی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ دوبارہ کھلیں گے۔ کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کی وجہ سے بہار میں 6 جنوری سے اسکول بند ہیں۔ آٹھویں جماعت سے کم کے اسکول بند رہیں گے اور تمام طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔

      دہلی:

      دہلی حکومت نے آج سے نوویں سے بارہویں جماعت کے اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) کے ساتھ میٹنگ کے بعد آیا۔ کورونا کی سخت احتیاطی تدابیر کے بعد مرحلہ وار اسکول دوبارہ کھلیں گے اور صرف ٹیکے لگائے گئے عملے اور اساتذہ کو آف لائن کلاسز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

      ڈی ڈی ایم اے نے دارالحکومت میں 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ دفاتر کو کام کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ دریں اثنا نرسری سے آٹھویں تک 14 فروری سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: