உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Government Jobs 2021: 10ویں سے لے کر ڈگری پاس کے لئے نوکریاں، اس تاریخ تک دیں درخواست

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ہندوستان کاپر لمیٹیڈ نے اسسٹنٹ منیجر سمیت مختلف پوسٹس پر بھرتیاں نکالی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان پوسٹس پر بھرتی کے لئے امیدواروں کا انتخاب بنا کسی امتحان لئے سیدھے انٹرویو کے ذریعے کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر خالی پوسٹس کی تعداد 50 ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Government Jobs 2021، Hindustan Copper Limited: سرکاری نوکری کی تیاری میں لگے امیدواروں کے پاس ہندوستان کاپر لمیٹیڈ میں درخواست دینے کا سنہرا موقع ہے۔ دراصل، ہندوستان کاپر لمیٹیڈ نے اسسٹنٹ منیجر سمیت مختلف پوسٹس پر بھرتیاں نکالی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان پوسٹس پر بھرتی کے لئے امیدواروں کا انتخاب بنا کسی امتحان لئے سیدھے انٹرویو کے ذریعے کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر خالی پوسٹس کی تعداد 50 ہے۔

      امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ ہندوستان کاپر لمیٹیڈ میں درخواست دینے سے پہلے آفیشل نوٹیفکیشن ضرور پڑھ لیں۔ اس کے لئے امیدوار اس ڈائریکٹ لنک پر https://www.hindustancopper.com/Upload/Notice کلک کر کے نوٹیفکیشن دیکھ سکتے ہیں۔ بتادیں کہ ان عہدوں پر درخواست دینے کے لئے امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 63 سال سے ہونی چاہیے اس سے زیادہ نہیں۔

      HCL Recruitment 2021: ضروری تعلیمی قابلیت
      مائننگ میٹ کے عہدوں پر درخواست دینے کے لئے کسی بھی بورڈ سے 10ویں پاس ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی امیدوار کے پاس مائننگ میٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ہونا چاہیے۔
      میگزین کلرک کے پوسٹوں پر درخواست دینے کے لئے امیدوار کے پاس کسی بھی اسٹریم میں گریجویشن کی ڈگری ہونی چاہیے۔ زیادہ تعلیمی قابلیت سے متعلق جانکاری کے لئے امیدوار جاری کی گئی آفیشل نوٹیفکیشن کو دیکھ سکتے ہیں۔

      آفیشل نوٹیفکیشن دیکھنے کے لئے یہاں کل کریں
      نوٹیفکیشن

      HCL Recruitment 2021: خالی عہدوں کی تفصیل

      اسسٹنٹ منیجر-4 پوسٹس
      مائننگ فورمین -12 پوسٹس
      میکانیکل فورمین -3پوسٹس
      الیکٹریکل سوپروائزر - 3پوسٹس
      مائننگ میٹ - ایک پوسٹ
      جیولاجسٹ -ایک پوسٹ
      الیکٹریشین - 3پوسٹس
      میگزین کلرک -2پوسٹس

      HCL Recruitment 2021:جانیے انتخاب کا طریقہ
      امیدوار 10 دسمبر 2021صبح 9 بجے تک انٹرویو میں شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ امیدوار کا انتخاب انٹرویو کے ذریعے کیا جائے گا۔



      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: