உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک بھر میں کورونا کے کم ہوئے کیسیز، 11 ریاستوں میں کھلے اسکول، مرکزی حکومت نے اسکولوں کے لئے جاری کی نئی گائیڈلائنس

    اسکول جاتی ہوئی طالبات۔ (فائل فوٹو)

    اسکول جاتی ہوئی طالبات۔ (فائل فوٹو)

    یونیسکو کے مطابق ہندوستان میں اسکول دنیا میں سب سے زیادہ دنوں سے بند رہے ہیں۔ یہاں اسکول 82 ہفتے یا ڈیڑھ سال تک بند رہے۔ یہ مدت مارچ 2020 سے اکتوبر 2021 تک تھی۔ اس کے ساتھ ہی یوگانڈا اس معاملے میں پہلے نمبر پر رہا۔ یہاں کے اسکول 83 ہفتوں تک بند رہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس(Coronavirus) کے انفیکشن کی رفتار کمزور پڑنے لگی ہے۔ کووڈ-19 (Covid-19)کے معاملات میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلنا شروع ہو گئی ہیں۔ وزارت تعلیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 11 ریاستوں میں اسکول مکمل طور پر کھلے ہیں جب کہ 9 ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ مرکزی حکومت نے کووڈ-19 پروٹوکول (Covid-19 Protocol) جاری کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

      اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کے دوران ان نئی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ درحقیقت، طویل غور و خوض کے بعد مرکز نے اسکولوں کے لیے یہ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس میں اسکول کو دوبارہ کھولنے اور سماجی دوری کے ساتھ نظام تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔

      اسکولوں کے لئے ضروری گائیڈلائنس

      1. اسکول میں صفائی ستھرائی اور سہولیات کو یقینی بنائیں

      2. اسکول میں سماجی دوری پر عمل کریں۔

      3. ایسے پروگراموں کا انعقاد ان اسکولوں میں نہیں کیا جانا چاہیے جن میں سماجی دوری ممکن نہ ہو۔

      4. اسکول آنے والے تمام طلباء، اساتذہ اور عملہ ماسک پہنیں۔


      مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ ملک میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کی پازیٹیویٹی ریٹ میں بھی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 14 دنوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی آئی ہے۔ پازیٹیویٹی کی شرح جو 21 جنوری کو 17.94 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی اب کم ہو کر 10.99 فیصد پر آ گئی ہے۔

      بتادیں کہ کورونا وبا کے آغاز سے ہی اسکول، کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ یونیسکو کے مطابق ہندوستان میں اسکول دنیا میں سب سے زیادہ دنوں سے بند رہے ہیں۔ یہاں اسکول 82 ہفتے یا ڈیڑھ سال تک بند رہے۔ یہ مدت مارچ 2020 سے اکتوبر 2021 تک تھی۔ اس کے ساتھ ہی یوگانڈا اس معاملے میں پہلے نمبر پر رہا۔ یہاں کے اسکول 83 ہفتوں تک بند رہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: