ایچ ایس سی امتحان کے لئے طلبا کو ہال ٹکٹ امتحان کے پیپر بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب کرایا جائے گا
مہاراشٹر میں ایچ ایس سی امتحان کے لئے مہاراشٹر اسیٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے لئے ہال ٹکٹ 3 اپریل سے کالجوں کے لئے اسٹیٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.mahahsscboard.in پر دستیاب ہوگا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 02, 2021 05:20 PM IST

ایچ ایس سی امتحان کے لئے مہاراشٹر اسیٹ بورڈ نے کیا یہ اعلان
ممبئی : مہاراشٹر میں ایچ ایس سی امتحان HSC examination کے لئے مہاراشٹر اسیٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے لئے ہال ٹکٹ 3 اپریل سے کالجوں کے لئے اسٹیٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.mahahsscboard.in پر دستیاب ہوگا۔ بارہویں امتحانات کے لئے ہال ٹکٹ تین اپریل کو ہائر سیکنڈری اسکولوں یا جونیئر کالجوں میں بورڈ کی ویب سائٹ www.mahahsscboard.in پر دستیاب ہوں گے۔ کالجز لاگ ان کے ذریعے ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اسٹیٹ بورڈ نے اس ضمن میں ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق متعلقہ اسکولوں کو ہال ٹکٹ مفت پرنٹ کرنے کے لئےکہا گیا ہے۔ اسٹیٹ بورڈ نے یہباپیل کی ہے کہ اگر اس سلسلے میں کوئی تکنیکی دشواری آتی ہے تو ڈویژنل بورڈ سے رابطہ کیا جائے ۔ ہال ٹکٹ کے تعلق سے بورڈ کی ہدایتتمام جونیئر کالجوں کو چاہئے کہ وہ مکمل ٹکٹ آن لائن پرنٹ کریں اور طلبہ کو دستیاب کرائیں.پرنٹ کے لئے طلباء سے کوئی الگ سےفیس نہیں لیا جاناچاہئے۔
ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کے ذریعہ پرنٹ پر مہر اور دستخط ہونا ضروری ہے.ہال ٹکٹ میں مضمون یا میڈیم میں کوئی تبدیلی کی صورت میں جونیئر کالجوں کو اصلاح کے لئے ڈویژنل بورڈ کے پاس جانا چاہئے۔ تصویر ، دستخط ، نام کے سلسلے میں درستگی کی صورت میں کالجز کو فوری طور پر ایک کاپی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیجی جائے۔