ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

Himachal board 12th Results: بارہویں کے نتائج کا اعلان، 92.77 فیصد طلباوطالبات کامیاب

HP board 12th results: ہماچل بورڈ نے 12 ویں کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ اسے آفیشیل ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

  • Share this:
Himachal board 12th Results: بارہویں کے نتائج کا اعلان، 92.77 فیصد طلباوطالبات کامیاب
Himachal board 12th Results: بارہویں کے نتائج کا اعلان، 92.77 فیصد طلباوطالبات کامیاب

Himachal board 12th results: ہماچل پردیش بورڈ کی طرف سے 12 ویں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سال 92.77 فیصدی طلبا وطالبات کے پاس ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس امتحان میں تقریباً ایک لاکھ تین ہزار طلبا شامل ہوئے۔


پشپیندر نے حاصل کی اول پوزیشن


ہماچل بورڈ کی 12 ویں کے امتحان میں کلّو کے پشپیندر نے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس امتحان میں پشپیندر نے 500 میں سے 500 نمبرات حاصل کئے ہیں۔


ہماچل پردیش بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کلاس 12 کے طلبا وطالبات کے نتائج کے اعلان کے لئے تشخیص کا طریقہ اپنایا ہے، اس میں 10،11 اور 12 کے پوائنٹ کو شامل کیاگیا ہے۔ یعنی 10 ویں، 11ویں اور 12 ویں کے نمبرات کی بنیاد پر 12 ویں کے نتائج تیار کئے گئے ہیں۔

کلاس 12 کے طلبا وطالبات کے تھیوری کے نمبرات کے لئے بورڈ کلاس 10 کے نتائج کو 10 فیصد، کلاس 11 کے نتائج کے 15 فیصد اور کلاس 12 کے پری بورڈ کو 55 فیصد ویٹیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ انگریزی مضمون کے رزلٹ کو 5 فیصد ویٹیج اور انٹرنل اسسمنٹ کو 15 فیصد ویٹیج دیا گیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 14, 2021 01:56 PM IST