اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیسے بن سکتے ہیں ’اگنی ویر‘، بھرتی سے لے کر ٹریننگ تک، جانیے سب کچھ

    کیسے بن سکتے ہیں ’اگنی ویر‘، بھرتی سے لے کر ٹریننگ تک، جانیے سب کچھ۔ علامتی تصویر۔
۔ (Representational Image:Shutterstock)

    کیسے بن سکتے ہیں ’اگنی ویر‘، بھرتی سے لے کر ٹریننگ تک، جانیے سب کچھ۔ علامتی تصویر۔ ۔ (Representational Image:Shutterstock)

    نئے عمل کے تحت امیدواروں کو تین مرحلے طئے کرنے ہوں گے۔ فوج نے ایک اشتہار جاری کر کے اس بارے میں اطلاع دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستانی فوج نے اگنی ویر بھرتی کے عمل میں تبدیلی کی ہے۔ اب اس نئے عمل کے تحت امیدواروں کو تین مرحلے طئے کرنے ہوں گے۔ فوج نے ایک اشتہار جاری کر کے اس بارے میں اطلاع دی ہے۔ اس کے مطابق، اب پہلے مرحلے میں اگنی ویر بننے کے لیے کامن انٹرنس ایگزام (سی ای ای ) سے گزرنا ہوگا۔

      دوسرے مرحلے میں فزیکل اور تیسرے مرحلے میں میڈیکل ٹسٹ لیا جائے گا۔ ہندوستانی فوج نے بھرتی کے عمل میں یہ تبدیلی اس عمل کی لاگت میں کمی لانے اور بڑے سطح پر اضافی انتظام کی قواعد سے بچنے کے مقصد سے کیا ہے۔ فوج فروری کے دوسرے ہفتے میں اس بارے میں نیا نوٹیفکیشن جاری کرسکتی ہے۔

      200 جگہ ہوگی سی ای ای

      اگنی ویر کے نئے بھرتی عمل کے تحت بھرتی کے لیے ٹسٹ یعنی کامن انٹرنس ایگزام آن لائن ہوگا۔ یہ امتحان 60 منٹ یعنی ایک گھنٹہ کا ہوگا۔ اس کے لیے امیدواروں کو امتحان مرکز الاٹ ہوں گے۔ اپریل 2023 میں ہونے جارہے سی ای ای کے لیے 200 ایگزام سینٹر ہوں گے۔ امتحان کے بعد میرٹ لسٹ نکالی جائے گی۔ اس کے لیے آن لائن درخواست فروری 2023کے وسط  سے لے کر ایک مہینے تک کیے جاسکیں گے۔

      امتحان کے بعد فزیکل ٹسٹ

      کامن انٹرنس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا فزیکل اور میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے فزیکل ٹیسٹ میں خواتین اور مردوں دونوں کے لیے دوڑنے اور بیٹھنے کے لیے پیمانہ طے کیا گیا ہے۔ خواتین امیدواروں کو 8 منٹ میں 1.6 کا رننگ اسکیل عبور کرنا ہوگا۔

      یہی نہیں 15 اُٹھک بیٹک کے ساتھ ہی 10 سٹ اپس کو پورا کرنا ہوگا۔ وہیں مردوں کے لیے 6:30 منٹ میں 1.6 کی دوڑ لگانی ہوگی، تو 20 اٹھک بیٹھک اور 12 پُش اپس کرنے ہوں گے۔ اس میں کامیاب ہونے والے خواتین اور مرد امیدوار تیسرے مرحلے کے ٹسٹ میں شامل ہوپائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      کنسلٹنٹ کے لیے IRCTC بھرتیاں، 200000 روپے تک ماہانہ تنخواہ، اہلیت اور دیگرتفصیلات کریں چیک

      یہ بھی پڑھیں:

      الہ آبادیونیورسٹی میں نیاہاسٹل الاٹمنٹ سسٹم متعارف، ویب سائٹ سےفارم ڈاؤن لوڈکی بھی سہولت

      آخری مرحلے میں ہوگا میڈیکل ٹسٹ

      پہلے اور دوسرے مرحلے کے ٹسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے آخری راونڈ میڈیکل ٹسٹ کا ہوگا۔ اس میں فوج کے طئے رولس کے مطابق ان کی صحت اور جسم سے متعلق فٹنس صحیح ہونے کے بعد ہی امیدواروں کو اگنی ویر بننے کا موقع ملے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: