ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

اقتصادی سست روی اورملازمتوں کے فقدان سے خوف زدہ نہ ہوں،انٹرنیٹ کےذریعہ بنائیں کیرئیر،کمائیں روپئے

انٹرنیٹ کے ذریعہ آپ گھر بیٹھے آمدنی کے ذرائع پیدا کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ انٹرنیٹ کے ذریعہ آپ کیسے پیسے کما سکتے ہیں۔اس کے لیے نہ آپ کو پاسپورٹ بناناہے اور نہ ہی ویزا حاصل کرناہے

  • Share this:
اقتصادی سست روی اورملازمتوں کے فقدان سے خوف زدہ نہ ہوں،انٹرنیٹ کےذریعہ بنائیں کیرئیر،کمائیں روپئے
کمپیوٹر، او رانٹرنیٹ کے ذریعہ تجارت کی جارہی ہے اور تجارت کے ذریعہ نہ صرف آمدنی بلکہ ہزاروں اور لاکھو ں روپئے کا منافع پربھی حاصل کیاجارہاہے۔

اقتصادی سست روی کا سایہ گہراتا جارہا ہے۔ مختلف شعبوں میں اس کے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ ملازمت کے مواقع سمٹ رہے ہیں۔ انفراسٹرکچر۔آٹو موبائل اوردیگر شعبوں میں ملازمت پر بُرے اثرات پڑ رہے ہیں۔ ایک جانب روایتی شعبوں میں ملازمت کے مواقع سکُڑ رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب انٹرنیٹ پر ملازمت کی ایک نئی دنیا کھلی ہے اور اس کے مؤثر نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں۔


انٹرنیٹ کے ذریعہ آپ گھر بیٹھے آمدنی کے ذرائع پیدا کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ انٹرنیٹ کے ذریعہ آپ کیسے پیسے کما سکتے ہیں۔اس کے لیے نہ آپ کو پاسپورٹ بناناہے اور نہ ہی ویزا حاصل کرناہے اورنہ ہی کوئی نیا کورس کرناہے۔اگر آپ فوٹو گرافر ہوں یا فوٹو ایڈیٹر، ڈیزائنر، مترجم ہوں کہ پروف ریڈر، وکیل ہوں کہ اکاؤنٹنٹ ہر ہنر کے ذریعہ آپ انٹرنیٹ سے آمدنی کے ذرائع پیدا کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے آپ کو صرف اورصرف صحیح حکمت عملی کی ضرورت درکار ہے۔ آپ کا ہنرہی آپ کا اثاثہ ہے اور ہرہنر کی دنیا میں کمیونٹی ہوتی ہے۔ آپ اپنا ہنر انٹرنیٹ کی مدد سے فروخت کریں اور روپئے کمائیں۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


آج ہر فرد کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے۔بعض افراد ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ تمام آلات آپ کی آمدنی میں اضافہ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں اسمارٹ فون کمپیوٹر، او رانٹرنیٹ کے ذریعہ تجارت کی جارہی ہے اور تجارت کے ذریعہ نہ صرف آمدنی بلکہ ہزاروں اور لاکھو ں روپئے کا منافع پربھی حاصل کیاجارہاہے۔ اب آپ کو بڑے دفتر کے قیام کے زمین یا گھر خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنے کی گھر سے ، اپنی مارضی اور اپنے من چاہے وقت پرتجارت کرسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں کسی کو کسی کام کے لیے کسی مدد کی ضرورت ہوتی ہے وہ انٹرنیٹ پر کسی بھی فری لانسنگ کی خدمات مہیا کرنے والی ویب سائٹ پر جا کر اپنے بجٹ کے لحاظ سے دنیا کے کسی بھی حصے سے اپنے بجٹ کے مطابق کسی کو بھی کچھ گھنٹوں یا دنوں کے لیے کوئی کام دے سکتا ہےآج ہم آپ کو ایسے ہی ویب سائٹ اور موبائل کے ایپ کے متعلق جانکاری دیں گے۔
فری لینسر ہونے سے بہت سارے فوائد ہوتے ہیں۔ آپ جہاں سے اپنی پسند سے کام کرسکتے ہیں ۔ آپ خود اپنے اصول بناتے ہیں ۔ اس میں تناؤ کم ہوتا ہے اور آپ کو بہت زیادہ خرچ بھی نہیں کرنا پڑتا ہے۔ اپنے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ وقت بھی گذار سکتے ہیں۔ یہاں 10 بڑی فری لانس ویب سائٹس ہیں جنہیں ، آپ کو یقینی طور پر چیک کرنا چاہئے۔

خود اعتمادی کے ذریعہ آپ اپنا لواہا منواسکتے ہیں


۔1
فیورر (Fiverr)
فیورر(Fiverr) کی بنیاد میچا کوفمین اور شائی وننگر نے رکھی تھی اور اس کا آغاز فروری 2010 میں کیا گیا تھا۔ بانیوں نے ایک ایسی مارکٹ کا تصور پیش کیا ہے ۔جو لوگوں کو عام طور پر فری لانس ٹھیکیداروں کی پیش کردہ متعدد ڈیجیٹل خدمات کو خریدنے اور فروخت کرنے کے لئے دو طرفہ پلیٹ فارم مہیا کررہاہے۔ سائٹ پر پیش کی جانے والی خدمات میں لکھنا ، ترجمہ ، گرافک ڈیزائن ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور پروگرامنگ شامل ہیں۔ فیورر کی خدمات 5 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہیں ، اور گیگ ایکسٹراز کے ساتھ ہزاروں ڈالر تک جاسکتی ہیں۔ پیش کردہ ہر خدمت کو "گیگ" کہا جاتا ہے۔

۔2
اپ ورک(Upwork)
ہر قسم کے فری لانس کام کی تلاش کے لئے اپ ورک ایک بہترین ویب سائٹ ہے۔ پروگرامرز ، ڈیزائنرز ، مصنفین ، آئی ٹی پیشہ ور ، مترجم ، وکیل ، مالی مشیرکے لیے آپ یہاں کام تلاش کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے آپ کو یہاں ایک پروفائل بناناہے اورآپ فی گھنٹے کی شرح سے چارج کرسکتے ہیں یا ہر ایک انفرادی پروجیکٹ کے لئے قیمت مقرر کرسکتے ہیں اور آپ پر ہی منحصر ہوتا ہے کہ آپ اس پروجیکٹ کی تکمیل کس طرح کی حکمت عملی اپناتے ہیں۔
۔3
فری لانسرڈاٹ کام (Freelancer.com)
فری لانسرڈاٹ کام،سال 2004 کے بعد سے فری لانسر س کو کام فراہم کرنے والی بھروسہ مند ویٹ سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر جہاں آپ خدمات کو متعدد شعبوں میں فری لانسرز کے لئے آؤٹ سورس کرسکتے ہیں وہیں تو اس میں ویب ڈیزائن ، تحریری ، مارکیٹنگ اور دیگر چیزوں کے درمیان ڈیٹا انٹری کے پروجیکٹس بھی حاصل کرکے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
۔4
گرو ڈاٹ کام (Guru.com)
گرو ڈاٹ کام ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے جو کمپنیوں اور فری لانسرز کوایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ جیسا کہ ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ وہ تکنیکی ، تخلیقی یا کاروباری پروجیکٹوں پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، لہذا پروگرامرز اور گیم ڈویلپرز سے لے کر مترجم ، انجینئرز اور وکیلوں تک ہر طرح کے فری لانسرز کے لئے یہاں کافی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
۔5
آئی فری لانس (iFreelancer)
آئی فری لانس ایک بہت وسیع فری لانس نیٹ ورک ہے جس میں فوٹوگرافی ، ویڈیوگرافی ، مارکیٹنگ ، روایتی آرٹ ، تحریر ، ترجمہ ، فن تعمیر ، انجینئرنگ ، گرافک ڈیزائن ، اکاؤنٹنگ اور انتظامی تعاون جیسی خدمات شامل ہے۔اس ویب سائٹ پر آپ کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ کسی ایسے پروجیکٹ کی تلاش شروع کرنا آسان ہے جس میں آپ شراکت کرسکتے ہیں۔

جموں وکشمیرمیں 33 نان گزیٹیڈ عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ یہ پوسٹیں جموں وکشمیر کورٹ کی جانب سے طلب کی گئی ہے۔
جموں وکشمیرمیں 33 نان گزیٹیڈ عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ یہ پوسٹیں جموں وکشمیر کورٹ کی جانب سے طلب کی گئی ہے۔



پیپل پر آور (People Per Hour)

پیپل پر آور پر ایک پْرکشش پروفائل بنائیں۔ نوکریوں کی تلاش کریں ، تجاویز بھیجیں اور اپنی خدمات کوتذکرہ کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو بنائیں۔کئی افراد پیپل پر آورڈاٹ کام کے ساتھ منسلک ہے۔آپ جلدہی آپ کی خدمات حاصل کرنے والے صارفین مل ہی جائیں گے، اس ویب سائٹ کے ذریعہ کئی افرادمعیاری خدمات فراہم کررہے ہیں۔ آپ کے صارفین کی ریٹنگ کے اعتبار سے آپ کی پروفائل کو رینکنگ دی جاتی ہے۔
۔7
جابس ٹٹس پلس ڈاٹ کام (jobs.tutsplus.com )
جابس ٹٹس پلس ڈاٹ کام ، پروگرامرز ، ڈیزائنرز اور ڈویلپرز کے ساتھ ساتھ کاپی رائٹرز اور ایڈیٹرز کےلئے ایک زبردست جاب پورٹل ہے۔ اس میں صارف دوست انٹرفیس ہے اور آپ کو اپنے خاص مہارت کے سیٹ کے مطابق ملازمتوں کو جلدی سے تلاش کرنے اور درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔
۔8
سمپلی ہائرڈ ڈاٹ کام (Simply Hired)
یہ ایک بہت بڑی اور وسیع ملازمت کی فراہم کرنے والی ویب سائٹ ہے۔ جس میں یوزر کو کئی اختیارات فراہم کیے گئے ہیں ، آزادانہ کام تلاش کرنے کا یہ ایک بہت اچھا ذریعہ ہے ، خاص طور پر اگر آپ مصنف ، گرافک ڈیزائنر یا ویب ڈیزائنر ہیں۔ اس پر ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانا بھی بہت آسان ہے اور آپ اپنے متعلقہ شعبہ کے کام حاصل کرسکتے ہیں۔
۔9
بروکسر( Broxer)
یہ ویب سائٹ فیورر سے بہت ملتا جلتا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ یہ ویب سائٹ ہندوستان کے مدنظر رکھ خدمات انجام دیتاہے۔ اس ویب سائٹ کے پاس کم سے کم کمیشن کا ڈھانچہ ہے ۔جس میں صرف 2فیصد ہے اور یہ خریدار ہی تمام فیس ادا کرتا ہے۔ ہم آپ کو اس ویب ویب سائٹ کی خصوصیات سے واقف کروادیں۔اس ویب سائٹ پربیچنے والے کو پوری رقم ملے گی جبکہ خریدار ادائیگی کے استعمال کردہ گیٹ وے سلیکشن کے مطابق ہی کمیشن ادا کرے گا۔
۔10
ہب اسٹاف (HubStaff)
تمام فری لانسنگ بازاروں میں گاہکوں اور فری لانسرز کے لئے فیس ہوتی ہے ۔لیکن ہب اسٹاف اسٹاف نے اسےمنفرد انداز میں لانچ کیا ہے۔ اس ویب سائٹ پرفیس کا کوئی ڈھانچہ نہیں۔ یہ صارفین اور فری لانسرز کے لئے مکمل طور پر مفت ہے ۔اس ویب سائٹ کے ذریعہ اب بھی اپنا ایک نیا بازار شروع کرسکتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر تقریباً 10 ہزار کے فری لانسرزموجود ہے۔ آپ بھی ا س پراپنا پروفائل بنائیں

امید ہے کہ آپ کو یہ معلومات پسند آئیگی اور آپ اپنے آزادانہ کیریئر کا نہ صرف آغازکریں گے بلکہ اس میں کامیابی بھی حاصل کرینگے۔ آپ صبر وتحمل سے کام لیں اور جدوجہد کو جاری رکھیں ۔سنجیدہ نتائج کے لیے وقت درکار ہوتا ہے ، لیکن ابتدائی مراحل سے گزرنے کے بعد فری لانسنگ میں ایک کیریئر بنانا ممکن ہے۔
First published: Jan 20, 2020 01:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading