ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

تعلیم کی تکمیل کے بعد کیسے کریں جاب انٹرویو کی تیاری ۔ کچھ ضروری ٹیپس

انٹرویو کامیاب ہونے کے لیے نہ صرف آپ کوپوچھے گئے سوالات کے صحیح جواب دینا ہے بلکہ آپ کو ڈسپلن بھی فالو کرنا ہوتاہے۔

  • Share this:
تعلیم کی تکمیل کے بعد کیسے کریں جاب انٹرویو کی تیاری ۔ کچھ ضروری ٹیپس
کیسے ہوانٹرویو کی تیاری

تعلیم کی تکمیل کے بعد کے ملازمت کا حصول بھی کسی امتحان سےکم نہیں ہوتاہے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد طلبا کوچاہیے کہ وہ جاب انٹرویو کے متعلق معلومات حاصل کریں اور اس سلسلہ میں تیاری کریں کیوں کہ جاب انٹرویو میں بہترمظاہرہ کیے بغیرملازمت حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے۔کسی بھی جاب انٹرویو کامیاب ہونے کے لیے نہ صرف آپ کوپوچھے گئے سوالات کے صحیح جواب دینا ہے بلکہ آپ کو ڈسپلن بھی فالو کرنا ہوتاہے۔ کوئی بھی کمپنی یا ادارہ کسی بھی خالی اسامی کو پرکرنے کے لیے درجنوں امیدواروں سے درخواست طلب کی جاتی ہے۔ عملی زندگی کے پہلے اور سخت مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کےآپ کو کڑی محنت درکار ہوتی ہے ۔دنیا بھر میں اکثر طالب علم نوکری کی تلاش کے لیے سرگرم رہتے ہیں اور کچھ خوش قسمت نوجوان ایسے بھی ہوتے ہیں جنھیں جلد ہی انٹرویو کے لیے طلب کرلیا جاتا ہے مگروہاں ان کا ایک غلط جواب ملازمت حاصل کرنے کے سارے امکانات کوختم کردیتاہے۔




انٹرویو کے لیے لباس کا انتخاب


ایک کامیاب انٹرویو کی تیاری کے لیے سادہ کپڑے اور نفیس رنگوں کا انتخاب کیاجاناچاہیے۔ایسا لباس منتخب کیا جائے جس میں آپ کی شخصیت نفیس اور منظم دکھائی دے ۔ انٹرویو لینے والا آپ کی جس چیز سے سب سے پہلے متا ثرہوتا ہے وہ آپ کا لباس ہے کیونکہ یہی وہ چیز ہے جو سب سے پہلے توجہ حاصل کرتی ہے۔آپ کے لباس کو دیکھ کرانٹرویورکو آپ کی ذہنی صلاحیت کا اندازہوتاہے۔اس کے علاوانٹرویور،آپ کے بیٹھنے کا طریقہ کا بھی نوٹکرسکتاہے۔ ،آپ کے بیٹھنے کے اسٹائل کے ذریعے سامنے والا شخص آپ کے بارے میں محتاط اندازہ لگاسکتا ہے۔

انٹرویوکے دوران بات چیت کا انداز

انٹرویور آپ کے بولنے کے اندازکا بھی جائزہ لیتاہے ۔اچھا اور متاثر کن بولنے کی صلاحیت سے اہم منازل کو حاصل کیاجاسکتاہے۔ساتھ ہی مختلف زبانوں پرعبورکسی نوکری کے حصول کے لیے اہم ہے،کچھ زیادہ نہیں توانگریزی زبان پرمکمل عبور بھی آپ کی کامیابی میں معاون ثابت ہوسکتاہے۔ خود اعتمادی کے ذریعہ آپ اپنا لواہا منواسکتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران ہرسوال کا جواب اعتماد کے ساتھ دیں۔ پریشانی اورگھبراہٹ سے نہ صرف آپ کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتاہے۔بلکہ آپ ملازمت کے مواقع سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔

خود اعتمادی کے لیے ان تین چیزوں کا خیال رکھیں
اپنے مقصد پریقین
اپنے مستقبل کے بارے میں مثبت سوچ
انٹرویو کے روایتی سوالات کی مکمل تیاری

خود اعتمادی کے ذریعہ آپ اپنا لواہا منواسکتے ہیں
خود اعتمادی کے ذریعہ آپ اپنا لواہا منواسکتے ہیں


کیسے ہوانٹرویو کی تیاری

انٹرویور، دوران انٹرویواکثرایک ہی جیسے روایتی سوالات کرتے ہیں، کچھ ہی سوالات ایسے ہوتے ہیں جومختلف ہوں، ان سوالا ت کی فہرست نکال کر انٹرویو سے پہلے ہی ان سوالوں کے جواب تلاش کرلیں۔
روایتی سوالات اس طرح کے ہوسکتے ہیں

آپ ملازمت کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
ادارہ آپ کا انتخاب کرے تو آپ ادارے کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟
آپ کی خوبیاں ( Strengths) کیا ہیں؟
آپ کی خامیاں (Weakness)کیاہیں؟

ان سوالات کا جواب آپ ہی بہترانداز میں دے سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ خوداپنی صلاحیتوں کا جائزہ لیں۔اس سلسلہ میں آپ اپنے سینئرس کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ان کا تجربہ بھی آپ کوانٹرویو میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد کریگا۔ یہی وہ تیاری ہے جس کے ذریعے آپ انٹرویو لینے والوں پرایک اچھا تاثرڈالنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

انٹرویو کے دوران ہرسوال کا جواب اعتماد کے ساتھ دیں
انٹرویو کے دوران ہرسوال کا جواب اعتماد کے ساتھ دیں


باڈی لینگویج

باڈی لینگویج میں آپ کے خفیہ رازبھی پوشیدہ ہوتے ہیں،جس وقت آپ انٹرویوکے لیےکمرے میں داخل ہوتے ہیں، اُس لمحے آپ کے چہرے کے تاثرات اور آپ کے منہ سے نکلے چند ابتدائی الفاظ آپ کا مثبت یا منفی تاثر قائم کردیتے ہیں۔ لہٰذا اپنا پہلا تاثر اچھا ڈالیں۔ جو بھی گفتگو کریں پروفیشنل اندازمیں کریں، چہرے پرمسکراہٹ اوردوستانہ رویہ رکھیں۔ موبائل فون کمرے میں داخل ہونے سے پہلے بند کردیں۔غیر ضروری گفتگوسے احیتاط کریں۔

انٹرویو میں سوالوں کے غیرضروری جوابات دینے سے بچیں۔ دورانِ انٹرویوسوال پوچھنے والے کوغورسے دیکھتے رہیں۔ اس سے آپ کو الفاظ کے علاوہ غیرزبانی اظہار (نان وربل کمیونیکیشن) کی مدد سے سوال کی نوعیت اورمقصد کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ جوابات انگریزی میں دیے جائیں یا ہندی یا کوئی اورزبان میں؟ یہ وہ اہم سوال ہے جن سے متعلق اکثر طالب علم کافی پریشان نظرآتے ہیں ۔ اس کا بہترین حل یہ ہےکہ سوال جس زبان میں کیا جائے اسی زبان میں جواب دیا جائے ۔اگر کوئی سوال انگریزی میں کیا جائے اور آپ کی انگریزی اچھی نہ ہوتوکوشش کریں کہ جواب اردو میں ٹھہرٹھہرکردیں تاکہ آپ کی بات باآسانی سمجھی جاسکے۔

اچھا اور متاثر کن بولنے کی صلاحیت سے بڑی بڑی منزل کو حاصل کیاجاسکتاہے
اچھا اور متاثر کن بولنے کی صلاحیت سے بڑی بڑی منزل کو حاصل کیاجاسکتاہے


حاضر دماغی

دوران انٹرویو حاضردماغی کامظاہرہ کریں، بعض اوقات کوئی سوال غیرروایتی طور پربھی پوچھا جاسکتا ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو نہ صرف انٹرویو بلکہ عام گفتگو میں بھی حاضردماغ ہوتے ہیں تاہم باقی لوگ بھی تھوڑی سی محنت کرکے اس خوبی کواختیارکرسکتے ہیں۔اس سلسلہ میں ٹی وی چینلزپرچلنے والے ٹاک شوزآپ کی بھرپوررہنمائی کرسکتے ہیں۔

وقت کی پابندی ضروری ہے

کسی بھی انٹرویوکے لیے مقررہ وقت سے پہلے آپ کو مقررہ مقام پرپہنچ جاناچاہیے۔انٹرویومیں تاخیر سے پہنچنے پرانٹرویورکو یہ تاثرملتاہے کہ آپ اپنی ذمہ داری کی تہیں غیرذمہ دار ہیں۔انٹرویوکے دوران کپمنی میں ڈسپلن کا بھی مظاہرہ کریں۔
First published: Dec 23, 2019 03:11 PM IST