ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

HPBOSE 10th Result 2020 : ہماچل پردیش بورڈ کے دسویں کے نتائج کا اعلان ، ایسے کرسکتے ہیں چیک

  • Share this:
HPBOSE 10th Result 2020 : ہماچل پردیش بورڈ کے دسویں کے نتائج کا اعلان ، ایسے کرسکتے ہیں چیک
تلنگانہ بورڈ انٹر کے نتائج جاری ، لڑکیوں نے پھر ماری بازی ، ایسے کریں چیک

ہماچل پردیش بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور ہزاروں طلبہ کے مستبقل کا فیصلہ ہوگیا ہے ۔ ہماچل پردیش بورڈ کے دسویں کے نتائج کا گزشتہ سال 29 اپریل کو اعلان ہوا تھا ، مگر اس مرتبہ ڈیڑھ ماہ کی تاخیر سے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاگو کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے اس سال امتحانات کے انعقاد اور کاپیوں کو چیک کرنا کافی چیلنجنگ ہوگیا تھا ۔


ہماچل پردیش بورڈ کے ذریعہ جاری کئے گئے نتائج کے مطابق 104323 طلبہ و طالبات میں سے 70571 طلبہ و طالبات پاس ہوئے ہیں ۔ جبکہ سال رواں 703 طلبہ امتحانات میں شریک نہیں ہوئے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دسویں میں ۶۰۔۷۹ فیصد طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے تھے ۔




20  جون تک آئیں گے بارہویں کے نتائج

ہماچل پردیش بورڈ کے ذریعہ دسویں کے نتائج کا اعلان کئے جانے کے بعد اب ریاست میں سبھی کی نگاہیں بارہویں کے نتائج کے اعلان پر مرکوز ہوگئی ہیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بارہویں کے کچھ پیپر نہیں ہوپائے تھے ، جس کو گزشتہ آٹھ جون کو ہی منعقد کیا گیا ۔ یعنی اب بارہویں کے بھی سبھی پیپرس ہوچکے ہیں اور جلد ہی اس کا نتیجہ بھی جاری کیا جاسکتا ہے ۔ بورڈ چیئرمین پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ بارہویں کے نتائج کا اعلان 20 جون سے پہلے ہی کردیا جائے گا ۔

ایسے کریں چیک

www.hpbose.org پر جائیں ۔

ریزلٹ لنک پر کلک کریں ۔

کلاس 10 کے ریزلٹ پر کلک کریں ۔

رول نمبر سمیت دیگر تفصیلات درج کریں ۔

اپنا ریزلٹ ڈاون لوڈ کرلیں ۔
First published: Jun 09, 2020 05:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading