ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

ICSE 10th Exam 2021 Cancelled: آئی سی ایس ای نے 10دسویں جماعت کے امتحانات کیے ملتوی

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی مواصلات (Pakistan Telecommunication (PTA)) کو ملک میں ٹویٹر، واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب، ٹیلیگرام اور ٹویٹر کی خدمات بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • Share this:
ICSE 10th Exam 2021 Cancelled: آئی سی ایس ای نے 10دسویں جماعت کے امتحانات کیے ملتوی
فائل فوٹو۔۔

ICSE 10th Exam 2021 Cancelled:کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئےمعاملوں کی وجہ سے ، کونسل آف انڈین اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات (Council for the Indian School Certificate Examinations) نے آئی سی ایس ای (کلاس 10) امتحان منسوخ کردیا۔ آئی ایس سی (کلاس 12) کا آخری امتحان پہلے کی طرح ملتوی کردیا گیا ہے۔ کلاس 12 کا امتحان آف لائن ہوگا۔ اس کی نئی تاریخ آنے والے دنوں میں جاری کی جائے گی۔ آئی سی ایس ای یا کلاس 10 کا آخری امتحان 4 مئی سے 7 جون تک ہونا تھا۔ اسی دوران ، آئی ایس سی یا کلاس 12 کے آخری امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوئے تھے۔


آئی سی ایس ای بورڈ نے سی بی ایس ای کے فیصلے کی بنیاد پر کلاس 10 کا امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ نے اپنے ایک نوٹس میں لکھا ، "سرکلر میں جو آپشن پہلے دیئے گئے تھے وہ اب واپس لے لیئے گئے ہیں۔ ہمارے طلباء اور اساتذہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور انکی سلامتی ہمارے لئے اہم ہے۔



اس سے پہلے ، بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ طلباء کو امتحان میں شرکت کرنے یا کرنے کا اختیار دیا تھا۔ آئی سی ایس ای نے کہا تھا کہ کلاس 10 کے طلباء کے لئے امتحان اختیاری ہوگا۔ سی آئی ایس سی ای کلاس 10 کے طلباء کے لئے ان کے نتائج کا اعلان کیاجائیگا

یہاں دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات ملتوی ہوگئے

کورونا وائرس کے مثبت کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر ، منی پور دسویں اور بارہویں جماعتوں کے بورڈ امتحانات ملتوی (Manipur Board 10th 12th Exam Postponed)کردیئے گئے ہیں ۔ ایک عہدیدار نے اس بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 12 ویں کلاس بورڈ کے امتحانات 5 مئی سے شروع ہونے جارہے ہیں ، جب کہ اگلے دن کلاس 10 کی امتحانات شروع ہونے جارہی ہیں۔کمشنر (ایجوکیشن ایس) ٹی رنجیت سنگھ کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس سے پیدا ہونے والے خطرے کے پیش نظر امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 20, 2021 01:06 PM IST