ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

آئی آئی ایم روہتک کی جانب سے جموں وکشمیر میں خواتین کے لئے انٹرنشپ کی پیشکش

انٹرنشپ کے ذریعہ طلبہ کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کریں گے تاکہ کاروبار کو آگے بڑھنے میں مدد ملے یا بزنس مینجمنٹ میں اعلی تعلیم حاصل کی جاسکے۔ کورس میں کلاس روم سیشن ماہر اسپیکر سیشن ، پروجیکٹ ورک ، مباحثے ، اسائنمنٹس اور کاروباری ترقی کی متعدد سرگرمیاں جو فیصلے کرنے کے لئے سائنسی مزاج کو سمجھنے اور اس کو فروغ دینے کے لیے شامل ہیں۔

  • Share this:
آئی آئی ایم روہتک کی جانب سے جموں وکشمیر میں خواتین کے لئے انٹرنشپ کی پیشکش
آئی آئی ایم روہتک کی جانب سے جموں وکشمیر میں خواتین کے لئے انٹرنشپ کی پیشکش

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (Indian Institute of Management) روہتک (Rohtak ) جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir ) کی خواتین کو کاروبار اور انتظامی مہارت میں انٹرنشپ پیش کررہا ہے۔ یہ کورس چھ سے آٹھ ہفتوں تک آئی آئی ایم روہتک کیمپس میں ہوگا اور اسے جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں میں پیش کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کے 64 طلبہ کو اس پروگرام کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور انہیں انٹرنشپ کے لئے روہتک کیمپس میں رہنے کی دعوت دی گئی ہے۔


انٹرنشپ کے ذریعہ طلبہ کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کی جائے گی ۔ تاکہ کاروبار کو آگے بڑھنے میں مدد ملے یا بزنس مینجمنٹ میں اعلی تعلیم حاصل کی جاسکے۔ کورس میں کلاس روم سیشن ماہر اسپیکر سیشن ، پروجیکٹ ورک ، مباحثے ، اسائنمنٹس اور کاروباری ترقی کی متعدد سرگرمیاں جو فیصلے کرنے کے لئے سائنسی مزاج کو سمجھنے اور اس کو فروغ دینے کے لیے شامل ہیں۔


بینک مینجمنٹ ، مارکیٹ ریسرچ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، برانڈنگ ، بزنس لا ، سپلائی چین مینجمنٹ ، اور ٹیلنٹ مینجمنٹ جیسے عنوانات کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس میں یہ بھی شامل ہوگا کہ کس طرح ایک پائیدار کاروباری منصوبہ تیار کیا جائے ، بینکوں اور سرمایہ کاروں سے مالی مدد لی جائے ، ان کے بزنس ماڈل کو ایگزیکٹو کیا جائے ، کاروباری قوانین کو سمجھے اور اس کا آغاز کیا جائے۔


انٹرنشپ کے حصے کے طور پر طلبہ متعدد پروجیکٹس ، اسائنمنٹ اور کیس اسٹڈی پر کام کریں گے۔ کچھ اہم منصوبوں میں حالیہ برسوں میں جموں و کشمیر کے کامیاب کاروباری منصوبوں پر کیس اسٹڈی لکھنا ، جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں صنعتوں کی ترقی کے دائرہ کار کی نشاندہی کرنا اور اپنے کاروباری منصوبے پر بزنس پلان تیار کرنا شامل ہیں۔ تجارتی اور معاشی معاشی موضوعات پر باقاعدہ مباحثے بھی تجزیاتی اور تنقیدی سوچ کی مہارت کو فروغ دینے کے لئے انٹرنشپ کا حصہ ہوں گے۔

معروف بینکوں اور اعلی مشورتی فرموں کے ماہر مقررین طلبہ کو نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی قواعد و ضوابط ، کاروبار کی ضرورت کے مطابق قرضوں کو محفوظ رکھنے ، کاروبار کی صنعت میں چیلنجوں اور کس طرح ایک کاروباری اپنے کاروبار کو منافع بخش بنا سکتا ہے کے بارے میں لیکچر دیں گے۔ ان کے وسائل کا مناسب انتظام کرنا بھی اس کورس میں شامل اہم حصہ ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 13, 2021 04:20 PM IST