ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مدھیہ پردیش: احکام کے بعد بھی ائمہ وموٴذنین سات ماہ سے تنخواہ سے محروم: جانیں پورا معاملہ

وقف بورڈ Waqf Board کے زیر انتظام مساجد کے ائمہ و موٴذنین کی تنخواہوں کو لیکر جمعیت ایک لمبی تحریک چلارہی ہے ۔ پہلی تو ہمیں یہ تبایاگیا کہ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے گرانٹ جاری نہیں کی جس کے سبب ائمہ و موٴذنین کو تنخواہ دینے میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ جمعیت کے اراکین نے اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود رام کھلاون پٹیل سے ملاقات کی ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش: احکام کے بعد بھی ائمہ وموٴذنین سات ماہ سے تنخواہ سے محروم: جانیں پورا معاملہ
وقف بورڈ کے زیر انتظام مساجد کے ائمہ و موٴذنین کی تنخواہوں کو لیکر جمعیت ایک لمبی تحریک چلارہی ہے ۔

مدھیہ پردیش (madhya pradesh) میں اقلیتی اداروں کے تئیں حکومت کی عدم توجہی کتنی ہے اس کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ کورونا قہر میں بورڈ کی ناقص کارکردگی کے سبب وقف بورڈ کے زیر انتطام مساجد کے آئمہ وموزنین سات ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ۔ وقف بورڈ کے افسران پہلے تو محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ذریعہ گرانٹ جاری کئے جانے میں تاخیر کا حوالے دیتے رہے لیکن گرانٹ جاری ہونے کے بعد بھی  ائمہ وموٴذنین کو تنخواہیں اب تک کیوں نہیں مل سکی جب یہ سوال وقف بورڈ انتظامیہ سے پوچھا جاتا ہے تو سب اپنی ذمہ داری ایک دوسرے پر ٹالتے نظر نظر آتے ہیں ۔ جمعیت علما بھوپال کے ضلع صدر حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ اور تنازعہ کا چولی دامن کا ساتھ ہوگیا ہے۔ ایک تنازعہ ختم نہیں ہوتا ہے کہ دوسرا شروع ہوجاتا ہے اور یہاں کے ملازمین اتنے خود سر ہوگئے ہیں کہ وہ نہ افسران کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات ان کے احکام کو بھی بالائے طاق رکھ دیتے ہیں ۔


وقف بورڈ  Waqf Board کے زیر انتظام مساجد کے  ائمہ و موٴذنین کی تنخواہوں کو لیکر جمعیت ایک لمبی تحریک چلارہی ہے ۔ پہلی تو ہمیں یہ تبایاگیا کہ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے گرانٹ جاری نہیں کی جس کے سبب  ائمہ و موٴذنین کو تنخواہ دینے میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ جمعیت کے اراکین نے اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود رام کھلاون پٹیل سے ملاقات کی ۔ انہیں میمورنڈم اور گرانٹ جاری ہوئی اور گرانٹ جاری ہونے کے بعد وقف بورڈ کے سی ای او نے بھی دوہفتے قبل آئمہ وموزنین کی تنخواہ جاری کئے جانے کو لیکر احکام بھی جاری کردیا اس کے باوجود  ائمہ و موٴذنین کے اکاؤنٹ میں آج تک تنخواہ نہیں پہنچ سکی ہے۔ اگر ایک ہفتے میں تنخواہیں جاری نہیں ہوتی ہیں تو جمعیت اس معاملے کو لیکر سڑک پر اترے گی۔



وہیں اس سلسلے میں جب نیوز ایٹین اردو نے مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او جمیل احمد سے بات اور کی آئمہ وموزنین کی تنخواہوں میں تاخیر کا سبب پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ تنخواہ جاری کئے جانے کا احکام تو وہ دس روز قبل کر چکے ہیں ۔پھر تنخواہ آئمہ و موزنین کے اکاؤنٹ میں کیسے نہیں پہنچی ۔بورڈ سی ای او جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ایک دو دن میں تنخواہیں  ائمہ و موٴذنین کے اکاؤنٹ میں پہنچ جائیں گی اور جو لوگ بھی اس تاخیر کے لئے ان کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے جو ڈیلنگ کلکرک اس معاملے کو دیکھتے ہیں وہ لمبی چھٹی پر گئے ہوئے ہیں جب تک انکی واپسی نہیں ہوتی ہے تب تک آئمہ وموزنین کو تنخواہوں کے لئے انتظار کرنا ہوگا ۔کورونا قہر میں اگر بورڈ انتظامیہ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئےحل نہیں کیا تو مستقبل میں یہ معاملہ مزید طول پکڑ سکتا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 20, 2021 08:17 PM IST