உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا سے ری کوری کے دور میں جاب کے لئے آفر ہوئی 29 فیصد زیادہ سیلری!

    دلی/NCR اور حیدرآباد سب سے آگے.(علامتی تصویر)

    دلی/NCR اور حیدرآباد سب سے آگے.(علامتی تصویر)

    سب سے زیادہ سیلری ہائیک آفر کرنے والے شہروں میں حیدرآباد، بنگلورو، دلی/این سی آر اور ممبئی شامل ہیں۔ 0-3 سال کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کے لئے حیدرآباد سب سے اچھی جگہ ثابت ہوئی۔ یہاں زیادہ سے زیادہ سیلری ہائیک 86% کو چھو گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کورونا وبا (Pandemic) کے بعد ری کوری کے دوران ہندوستان میں نوکری پانے والوں کو 29 فیصدی تک زیادہ تنخواہ آفر (Salary Offer) ہوئی ہے۔ انڈیا اِنک (India inc.) نے یہ بات ہندوستان کی اہم ایجوکیشن فرم کرئیر نیٹ (Careernet) کے انٹرنل ڈیٹا کے جائزے کی بنیاد پر کہی ہے۔ یہ ڈیٹا مالی سال 2021 اور 2022 کے پہلے آدھے حص؁ کے دوران 14 ہزار نوکریوں کے آفرس کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔

      اس جائزے سے اہم طور پر انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں ایمپلائرس )نوکری دیتنے الوں) کا ہائرنگ سینٹی مینٹ شمال (نارتھ) کی طرف جھکا ہے اور جو سیلری آفر کی گئی ہے وہ بھی بڑھتے ٹرینڈ میں ہے۔ 0-3 سال سے 3-7 سال کے تجربہ رکھنے والے پروفیشنلس کو زیادہ سے زیادہ سیلری ہائیک (Salary Hikes) آفر ہوئے ہیں۔

      گلوبل سے موازنہ کریں تو ڈومیسٹک بہتر
      یہ نتیجہ وبا کے دوران اور اُس کے بعد کے حالات (ریکوری) کے درمیان موازنہ پر مبنی ہے۔ ایک ہی سیکٹرمیں ایک جیسی نوکریوں کے لئے کمپنیاں جو سیلری اپریل۔ستمبر 2020 میں آفر کررہی تھیں، اور اُسی سیکٹر میں ویسی ہی نوکریوں کے لئے اپریل۔ستمبر 2021 کے درمیان جو سیلری آفر ہوئی، اُن میں فرق دیکھا گیا ہے۔ اپریل۔ستمبر 2021، جب ملک وبا سے اُبھر رہا تھا، اس میں یہ گروتھ نظر آئی ہے۔

      دلی/NCR اور حیدرآباد سب سے آگے
      سب سے زیادہ سیلری ہائیک آفر کرنے والے شہروں میں حیدرآباد، بنگلورو، دلی/این سی آر اور ممبئی شامل ہیں۔ 0-3 سال کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کے لئے حیدرآباد سب سے اچھی جگہ ثابت ہوئی۔ یہاں زیادہ سے زیادہ سیلری ہائیک 86% کو چھو گیا ہے۔ اس کے بعد نمبر آتا ہے بنگلورو، دلی/این سی آر اور ممبئی کا۔ 3-7 سال کے تجربہ کار امیدواروں کو دلی/این سی آر میں 41% تک کا سیلری ہائیک آفر ہوا۔ اس بیریکٹ میں حیدرآباد، بنگلورو اور ممبئی پیچھے رہ گئے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: