உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Indian Army: کیا آپ انڈین آرمی میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں؟ نوٹیفکیشن جاری، موقع ہے نایاب!

    انڈین آرمی (Indian Army) فائل فوٹو

    انڈین آرمی (Indian Army) فائل فوٹو

    انڈین آرمی (Indian Army) میں جوائن ہونے کی بہت سے لوگوں کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ اس خواہش اور خواب کو کیسے حقیقت میں بدلا جائے؟ لیجیے ہندوستانی فوج میں بھرتی 2022 کا اعلان ہوچکا ہے۔ تو دیر کس بات کی۔ یہ آپ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے نایاب موقع ہوسکتا ہے۔ جانیے مکمل تفصیلات:

    • Share this:
      ہندوستانی فوج میں بھرتی 2022 (Indian Army Recruitment 2022): ہندوستانی فوج نے جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ (Judge Advocate General Branch) کے تحت فوج میں شارٹ سروس کمیشن دینے کے لئے غیر شادی شدہ مرد اور غیر شادی شدہ خاتون لا گریجویٹس سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ہندوستانی فوج نے اہل امیدواروں کی بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

      سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسر کو کمیشن ملنے کی تاریخ سے چھ ماہ کی مدت کے لیے پروبیشن پر رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’اگر اسے پروبیشنری مدت کے اندر رپورٹ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنا کمیشن برقرار رکھنے کے لیے موزوں نہیں ہے، تو اس کی خدمات کسی بھی وقت ختم کی جا سکتی ہیں خواہ پروبیشنری مدت ختم ہونے سے پہلے ہو یا اس کے بعد‘

      دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار انڈین آرمی کی آفیشل سائٹ joinindianarmy.nic.in کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

      انڈین آرمی میں بھرتی 2022 کے لیے آسامیوں کی تعداد:

      مرد - 06 پوسٹس

      خواتین - 03 پوسٹس

      انڈین آرمی بھرتی 2022 کے تحت تعلیمی قابلیت:

      امیدواروں کے پاس ایل ایل بی ڈگری میں کم از کم 55 فیصد مجموعی نمبر ہونے چاہئیں (گریجویشن کے بعد تین سال پیشہ ورانہ یا 2+10 امتحان کے بعد پانچ سال)۔ انہیں بار کونسل آف انڈیا/ریاست میں بطور وکیل رجسٹریشن کا اہل ہونا چاہیے۔ امیدوار کا تعلق ایسے کالج / یونیورسٹی سے ہونا چاہیے جسے بار کونسل آف انڈیا نے تسلیم کیا ہو۔

      ہندوستانی فوج میں بھرتی 2022 کی عمر:

      یکم جولائی 2022 کو امیدواروں کی عمر 21 سے 27 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

      انڈین آرمی بھرتی 2022: اپلائی کرنے کا طریقہ:

      دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو www.joinindianarmy.nic.in پر آن لائن درخواست دینے کی ضرورت ہے۔

      انڈین آرمی بھرتی 2022: آخری تاریخ:

      امیدوار 17 فروری 2022 (3 بجے شام) تک درخواست دے سکتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: